30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نفی کنند کہ اومسجود الیہ است نہ مسجود لہ چرا محاریب ومساجد رانفی نکنند ظہور ایں قسم دولت سعادت منداں رامیسر است نادر جمیع احوال صاحب رابطہ متوسط خود دانند ودرجمیع اوقات متوجہ اوباشتند ودررنگ جماعہ بے دولت کہ خود رامستغنی دانند وقبلہ توجہ از شیخ خود منحرف سازند ومعاملہ خود رابرہم زنند"[1] |
تمام کمالات شیخ اس طالب میں جذب کردیتا ہے رابطہ کی نفی لوگ کیوں کرتے ہیں حالانکہ شیخ و مقتداء مسجود الیہ ہوتا ہے نہ کہ مسجود لہ، یہ لوگ محراب اور مساجد کی نفی کیوں نہیں کرتے ہیں(حالانکہ وہ بھی مسجود الیہ ہیں)یہ دولت خاص سعاد تمندوں کو میسرہوتی ہے حتی کہ وہ تمام احوال میں صاحب رابطہ کو واسطہ جانتے ہیں اور تمام اوقات میں اسی کی طرف متوجہ رہتے ہیں ان لوگوں کی طرح نہیں جو بے دولت ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو مستغنی سمجھتے ہیں، اور شیخ سے اپنی توجہ کا قبلہ موڑ لیتے ہیں او ر اپنا معاملہ خود خراب کرلیتے ہیں۔(ت) |
الحمدﷲ اس عبارت باہرہ کا ایك ایك کلمہ قاہرہ ازبیخ برکن نجدیت بائرہ ہے وﷲ الحجۃ الظاھرہ،
آمدیم ونصوص علماء کتاب مستطاب ۱۷حدائق الانوار فی الصلوٰۃ واسلام علی النبی المختار صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں ہے:
|
الحدیقۃ الخامسۃ فی الثمرات التی یجتنیھا العبد بالصلوٰۃ علی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والفوائد التی یکتسبھا ویقتنیھا [2]۔ |
پانچواں حدیقہ ان پھلوں کے بیان میں ہے جنھیں بندہ حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر درود بھیج کر چنتاہے اور ان فائدوں میں جنھیں درود کی برکت سے کسب وتحصیل کرتاہے۔ |
پھر چالیس۴۰ فائدے گناکرکہتے ہیں:
|
الاحدی والاربعون من اعظم الثمرات و اجل الفوائد المکتسبات بالصلوۃ علیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انطباع صورۃ الکریمۃ فی النفس [3]۔ |
وہ فائدے جو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر دورد بھیج کر حاصل کر تے ہیں ان میں اجل واعظم فائدوں سے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی صورت کریمہ کا دل میں نقش ہوناہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع