دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

لاتعلمون [1] اھ ملتقطا۔

نہ جانو تو اہل ذکر سے سوال کرو اھ ملتقطا(ت)

اقول:وباﷲ التوفیق(میں کہتا ہوں اور توفیق اﷲ سے ہے۔ ت)اس عبارت سے جیسا کہ تصور برزخ کا جواز ثابت ہوا اس کے سو ا اور بھی فوائد جلیل حاصل مثلًا:

۱ ایک:یہ کہ شغل برزخ کے ساتھ ذکر کرنا اطلاق آیت قرآنی کے تحت میں داخل ۔

۲دوم: مطلق ذکر پر قرآن وحدیث میں جو عظیم تر غیبیں آئیں اسے بھی شامل۔

۳سوم: مطلق ہمیشہ اپنے اطلاق پر رہے گا اور اس کا حکم اس کے جمیع مقیدات میں ساری شرع میں صرف اس کی اجازت ان کی اجازت کے لئے کافی جس کے بعد خصوصیات خاصہ کے ثبوت خاص کی حاجت نہیں مطلق اصولی کو مطلق منطقی سمجھنا محض خطاہے۔

۴چہارم: نیك بات بانضمام اوضاع خاصہ بد نہیں ہوسکتی جب تك اس منضم میں کوئی محذور خاص شرع سے ثابت نہ ہو،

۵پنجم:قائل جواز کو صرف اس قدر بس کہ یہ مقید زیر مطلق داخل، جو ممنوع بتائے وہ مدعی ہے اس صورت خاصہ سے منع ثابت کرے۔

۶ششم: ہیئات عبادات توقیفی ہے ولہذا سیرووقوف دونوں میں شرع مطہر کا اتباع واجب جہاں وہ تھم رہے ہم آگے نہ بڑھیں جہاں وہ آگے چلے ہم تھم نہ رہیں تو اپنی طر ف سے اطلاق مقید و تقیید مطلق دونوں ممنوع جس طرح بعد حصر فی وجہ احداث وجہ، آخر شرع پر زیادت یونہی بعد اطلاق اجازت منع بعض صور شرع کی مخالفت اس توقیف وتوقف کے یہ معنی ہیں نہ وہ کہ عبادت الٰہیہ کو معاذاﷲ غیر معقول المعنی، سمجھ کر مطلقًا وارد ومورد پر مقتصر کردیجئے کما زعم المتکلم القنوجی(جیسا کہ قنوجی متکلم نے سمجھا ہے۔ ت)

۷ہفتم: بدعت شرعیہ کی یہ تفسیر کہ جو بات زمانہ اقدس نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں نہ تھی یا جو کام صحابہ نے نہ کیا یا جو کچھ قرون ثلثہ میں نہ تھا۔

کما تزعمہ النجدیۃ علی تفرق کلمھم فیما بینھم  تَحْسَبُہُمْ جَمِیۡعًا وَّ قُلُوۡبُہُمْ شَتّٰیؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوۡنَ ﴿ۚ۱۴"[2]۔

جیسا کہ نجدی حضرات متفرق باتیں کرتے ہیں"تم ان کو جمع خیال کرتے ہو حالانکہ ان کے دل متفرق ہیں یہ اس لئے کہ وہ بے عقل قوم ہیں"(ت)

۸ہشتم: بدعت لغویہ کہ تفاسیر مذکور حقیقۃً اسی پر منطق ہرگز سیئہ میں منحصر نہیں اس تقدیر پر


 

 



[1] فتح العزیز(تفسیر عزیزی) تحت آیۃ ۷۳/ ۸ ص۲۷۹

[2] القرآن الکریم ۵۹/ ۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن