30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اشعۃاللمعات شرح مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں:
|
"وآنچہ مروی ومحکی ست از مشائخ اہل کشف در استمداد از ارواح کمل واستفادہ ازاں خارج از حصر ست درکتب و رسائل ایشاں ومشہور ست میاں ایشاں وحاجت نیست کہ آں را ذکر کنیم وشاید کہ منکر متعصب سود نکند او ر اکلمات ایشاں عافانا اﷲ من ذٰلك [1]" |
کاملین کی روح سے استمداد واستفاد ہ جو اہل کشف مشائخ سے مروی ہے اور ان کی کتب ورسائل میں مذکور ومشہور ہے ان بے شمار مرویات کو ذکر کرنے کی ہمیں حاجت نہیں اور شاید متعصب منکرین کو ان کا کلام سود مند بھی نہ ہو، اﷲ تعالٰی ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔(ت) |
افسوس ان مدعیان حقانیت کی حالت یہاں تك پہنچی کہ بندگان خدا محبوبان خدا کے کلام ان کے سامنے پیش کرنا عبث وبے سود سمجھتے ہیں بلکہ اس سے ڈرتے ہیں کہ کہیں ان کے مقابلے میں اور بھی گستاخیوں پر نہ اترآئیں عافانا اﷲ تعالٰی من کل ذٰلک(اﷲ تعالٰی ہمیں اس سب سے محفوظ رکھے۔ ت)لہذا میں صرف اقوال علماء پر اکتفا کروں جنھیں مانے بغیر بے چارے مخالف کو چارہ نہیں۔
۱شاہ ولی اﷲ صاحب کی ایك عبارت تو سائل نے سوال میں نقل کی جس کے ترجمہ میں ۲معلم ثالث وہابیہ شفاء العلیل میں یوں کہتے ہیں:"جب مرشد اس کے پاس نہ ہوتو اس کی صورت کو اپنی دونوں آنکھوں کے درمیان خیال کرتا رہے بطریق محبت اور تعظیم کے تو اس کی خیالی صورت وہ فائدے دے گی جو ا س کی صحبت فائدہ دیتی ہے۔ [2]"
یہیں ۳مولٰنا شاہ عبدالعزیز صاحب سے نقل کیا مولانا نے فرمایا:"حق یہ ہے کہ سب راہوں سے یہ راہ زیادہ تر قریب ہے[3] انتہی۔
اب کون کہے کہ شاہ صاحب! یہ وہی راہ ہے جسے کچھ دنوں بعد آپ کے قریب گھروالے ٹھیٹ بت پرستی بتانے کو ہیں، ۴شاہ ولی اﷲ صاحب انتباہ میں فرماتے ہیں:
|
الطریق الثالث طریق الرابطۃ بالشیخ |
یعنی خدا تك پہنچنے کی تیسری راہ شیخ کے ساتھ رابطہ کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع