دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

خدارا ذرا ہٹ دھرمی کی نہیں سہی خدا لگتی کہو تو نہ صرف اشغال بلکہ تمام بحث تعریف بدعت کا یہیں خاتمہ ہوگیا اب کیا ہوئے وہ قرون ثلثۃ کی تخصیص پر جبروتی اصرار ،ا ب کدھرگئی، وہ بات بات پر من احدث فی امرنا ھذا مالیس منہ فہو رد [1](جس نے نیا عمل جاری کیا جو ہمارے امر میں سے نہیں وہ مردود ہے۔ ت)اور کل بدعۃ ضلالۃ وکل ضلالۃ فی النار [2](ہر بدعت ضلالۃ ہے اورہر ضلالت جہنم میں ہے۔ ت)کی تکرار امام وہابیت کیشاں اور ان کے حضرت ایشاں تیرھویں صدی میں بیٹھے خاص امراعظم دین و وجوہ تقرب رب العالمین میں نئی نئی باتیں گھڑ رہے ہیں جن کا خود ان کے اقرار سے تین قر ن کیا معنٰی تین تین چھ اور چھ اور چھ بارہ قرن تك نام ونشاں نہیں، لیکن وہ بدعتی ٹھہرتے ہیں نہ ان کے اصل ایمان میں خلل آتا ہے نہ ان کے لئے اصحاب البدع کلاب اھل النار [3](بدعت والے اہل جہنم کے کتے ہیں۔ ت)پڑھا جاتاہے نہ یہ باتیں رد وضلالت وفی النار ہوتی ہیں، یہ یجوز للوھا بی مالا یجوز لغیرہ(جو غیر کے لئے جائز نہیں وہابی کے لئے جائز ہے۔ ت)کا فتوٰی کہاں سے آگیا، اب اسے کیا کہئے، مگر یہ کہ اذ الم تستحی فاصنع ما شئت [4](جب تجھے حیا نہیں تو جو چاہے کر۔ ت)مولٰی عزوجل ہدایت بخشے، آمین!

خیر بات دور پہنچی خاص مسئلہ شغل برزخ کے متعلق نصوص اکابر وعمائد حاضر کردن مگر حاشا نہ ارشادات حضرات اولیائے قدست اسرارہم کہ:

اوّلًا: وہ بنہایت ظہور محتاج اظہار نہیں موافق ومخالف کون نہیں جانتا کہ طریقہ اکابر اولیاء کا معمول رہا اوران کی تصانیف جلیلہ میں جابجا اس کی روشن تصریحیں ہیں۔

ثانیًا: شاید ان کے ارشاد منکر متعصب کو نفع بھی نہ دیں، ہاں شاید کیوں یقینا نہ دیں گے کہ منکر خود بھی ارشاد اولیاء سے قولًا و فعلًا اس کے متواتر ثبوت پر مطلع پھر بھی برسر انکار وابطال و ادعائے ضلال ہے اﷲ تعالٰی کی بے شمار رحمتیں شیخ شیوخ الہند عاشق المصطفی وارث الانبیاء ناصرا لاولیاء مولانا وبرکتنا حضرت شیخ محقق عبدالحق محدث دہلوی قدس اﷲ تعالٰی سرہ القوی پر کہ


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الصلح ۱/ ۳۷۱ وسنن ابی داؤد کتاب السنۃ ۲/ ۲۷۹،کنزالعمال حدیث ۱۱۰۱ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱/ ۲۱۹

[2] الدرالمنثور تحت آیۃ ۷/ ۱۷۸ مکتبہ آیۃ اﷲ العظیمی قم ایران ۳/ ۱۴۷

[3] کنزالعمال حدیث ۱۰۹۴ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱/ ۲۱۸

[4] المعجم الکبیر حدیث ۶۵۸ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ۱۷/ ۲۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن