30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جس امر کے واسطے اولیائے طریقت رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے یہ اشغال مقرر کئے ہیں وہ امر زمانہ رسالت سے اب تك برابر چلا آیا ہے گو طرق اس کی تحصیل کے مختلف ہیں فی الواقع اولیائے طریقت مجتہدین شریعت کے مانند ہوئے مجتہدین شریعت نے استنباط احکام ظاہر شریعت کے اصول ٹھہرائے، اولیائے طریقت نے باطن شریعت کی تحصیل کے جس کو طریقت کہتے ہیں قواعد مقرر فرمائے تو یہاں بدعت سیئہ کا گمان سراسر غلط ہے۔ ہاں یہ البتہ ہے کہ حضرات صحابہ کو بسبب صفائی طبیعت اور حضور خورشید رسالت تحصیل نسبت میں اشغال کی حاجت نہ تھی بخلاف متاخرین کے ان کو بسبب بعد زمان رسالت کے البتہ اشغال مذکورہ کی حاجت ہوئی، جیسے صحابہ کرام کو قرآن وحدیث کے فہم میں قواعد صرف ونحو کے دریافت کی حاجت نہ تھی اور اہل عجم اور بالفعل کے عرب اس کے محتاج ہیں واﷲ اعلم۔"[1]
امام الطائفہ کے نسبا چچا علمًا باپ طریقۃً دادا مولٰنا شاہ عبدالعزیز صاحب حاشیہ قول الجمیل میں فرماتے ہیں:
"اسی طرح پیشوایان طریقت نے جلسات وہیئات واسطے اذکا رمخصوصہ کے ایجاد کئے ہیں مناسبات مخفیہ کے سبب سے جن کو مرد صافی الدین اور علوم حقہ کا عالم دریافت کرتاہے(الی قولہ)تو اس کو یاد رکھنا چاہئے [2]"اھ بترجمہ البلہوری۔
مولوی بلہوری اسے نقل کرکے کہتے ہیں:"یعنی ایسے امور کو مخالف شرع یا داخل بدعات سیئہ نہ سمجھنا چاہئے جیسا کہ بعض کم فہم سمجھتے ہیں[3]"
مرزا مظہر جان جاناں صاحب(جنھیں شاہ ولی اﷲ صاحب نے اپنے مکتوبات میں نفس زکیہ و قیم طریقہ احمد وداعی سنت نبویہ ومتجلی بانواع فضائل وفواضل کہا)اپنے مکتوبات میں لکھتے ہیں:
|
"مراقبات باطوار معمولہ کہ درقرون متاخرہ |
موجودہ طریقوں کے مراقبات جو آخر زمانہ میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع