دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ومرئی اور حضرات اولیاء سے بکثرت مروی اور عالم رؤیا میں بے شرط ولایت جاری ، جسے افعال عجیبہ و تصرفات غریبہ روح انسانی پر اطلاع حاصل وہ جانتاہے کہ یہ تو اس کے بحار ذاخرہ وامواج قاہرہ سے ایك قطرہ قلیلہ ہے اور خود بعد تمرن واعتیاد و تکامل مناسبت اس صورت متخیلہ کابے اعانت تخییل حرکت وکلام اور مشکلات راہ میں قیام واہتمام اور دقائق وحقائق کا شفاہًا حل تام کما تشہد بہ شہود الشہودو التجربۃ(جیسا کہ مشاہدہ اور تجربہ گواہ ہے۔ ت)دلیل جلی وسلیل ہے کہ یہ فقط پیکر مخزون کا علی عکس المعتاد خزانہ خیال سے حس مشترك کی طرف عود قہقری نہیں بلکہ وہی مرکب مثال میں شہسوار روح کی جولانیاں ہیں اگر چہ خود فاعل کو شعور یعنی شعور بالشعور نہ ہو،

کما ھو المشہود لعموم الناس فی غیبۃ الرؤیا۔

جیسا کہ عوام الناس کو خواب کے بارے میں معلوم ہے۔ (ت)

ورنہ صدور افعال اختیار یہ کو شعور سے انفکاك نہیں۔

اتقن ھذا فانہ مہم نافع ولاکثر الشبہات حاسم قالع۔

اس کو خوب یاد رکھو کیونکہ یہ اہم نافع ہے اور بہت سے شبہات کو ختم کرتاہے۔(ت)

صرف واسطہ وصول وناؤوان فیض وباعث جمیعت خاطر وزوال تفرقہ ہائے شرعا جائز جس کے منع پر شرع سے اصلًا دلیل نہیں، نہ کہ معاذ اﷲ شرك وکفر کہنا جیسا کہ زبان زد سفہائے منکرین ہے۔والناس اعداء لما جھلوا(لوگ جس سے ناواقف ہوں اس کے مخالف ہوتے ہیں۔ ت)  ؎

منعم کنی زعشق ولے اے زاہد زماں              معذور دار مت کہ تو او راند یدہ

(اے زمانہ کے زاہد! تو مجھے عشق سے منع کرتا ہے مجھے معذور رکھ کیونکہ تو نے اسے دیکھا نہیں۔ ت)

ورحم اﷲ القائل(اس قائل پر اﷲ رحم فرمائے۔ ت)  ؎

جنگ ہفتادد وملت ہمہ راعذر بنہ                                چوں ندیدند حقیقت رہ افسانہ نروند

(بہتر۷۲ فرقوں سے جنگ میں ان سب کو معذور جان جب وہ حقیقت سے آگاہ نہیں تو اس راہ پر نہ چلیں گے۔ ت)

یا ھذا بقاعدہ اصول وتصادق وتطابق معقول ومنقول، بینہ ذمہ مدعی ہے اورقائل جواز متمسك باصل جسے ہر گز کسی دلیل کی حاجت نہیں، بعض حضرات جہلا یا تجاہلا مانع فقہی وبحثی میں فرق نہ کرکے دھوکا کھاتے ہیں یا مغالطہ دیتے ہیں کہ تم قائل جواز اور ہم مانع ومنکر تودلیل تم پر چاہئے۔ حالانکہ یہ سخت ذہول وغفلت یا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن