30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر وارد ہوتا ہے۔ اوریہ بھی جب تك کہ اس کو مناسبت کا ملہ ذات حق سبحانہ وتعالٰی سے نہ ہواور جب مناسبت کا ملہ پیدا ہوجائے پھر ضروری نہ جانے اور مرشد کو فقط واسطہ اور وسیلہ فیض کا جانتا ہے۔ نہ عالم الغیب جانے نہ حاضر وناظر اور معبود ومسجود مقرر کرے بلکہ ان امور کا غیر خدا کے واسطے ثابت کرنا شرك سمجھے جائز ہے یانہ؟ اگر جائز ہے تو اس کی سند قرآن ہے یا حدیث یا قول مجتہد یا اجماع؟ اگر نہیں جائز تو ادلہ اربعہ سے اس کے لئے کون سی دلیل ہے؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط
|
الحمدﷲ الذی ہدٰنا لربط القلوب باعظم برزخٍ بین الامکان والوجوب والصلوٰۃ والسلام علی اجمل مطلوب اجل وسیلۃ لاصلاح الخطوب صلوٰۃ تمحورین العیوب وتمثل فی الفواد صورۃ المحبوب منشھدا بالتوحید لعلام الغیوب وبالرسالۃ الکبرٰی لشفیع الذنوب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسائط الکرم قال الفقیر عبدالمصطفی احمد رضا المحمدی السنی الحنفی القادری البرکاتی البریلوی لمّ اﷲ تعالٰی شعثہ وتحت اللواء الغوثی بعثہ۔ |
تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لئے جس نے دلوں کے ربط کے لئے امکان اور وجوب کے درمیان برزخ اعظم کی رہنمائی عطا فرمائی اور صلوٰۃ وسلام خوبصورت مطلوب اور خطرات کی اصلاح کےلئے جلیل وسیلہ پر، ایسی صلوٰۃ جو عیوب کو مٹادے اور دلوں میں محبوب کی صورت کو قائم کردے علام الغیوب کی توحید اور شفیع المذنبین کی ر سالت کبری کی شہادت دیتے ہوئے، صلی اﷲ تعالٰی علیہ والہ وصحبہ پر جو برگزیدہ واسطے ہیں، زفقیر عبدالمصطفٰی احمد رضا محمدی سنی حنفی قادری برکاتی بریلوی کہتا ہے اﷲ تعالٰی اس کو پراگندگی سے محفوظ فرمائے اور حضور غوث اعظم کے جھنڈے تلے اٹھائے۔(ت) |
تصور متدا ۱۲بشیخ بروجہ رابطہ جسے برزخ بھی کہتے ہیں جس طرح حضرات صوفیہ صافیہ قدسنا اﷲ تعالٰی باسرار ھم الوافیہ میں خلفا عن سلف معمول وماثور اور ان کی تصانیف منیفہ ومکتوبات شریفہ وملفوظات لطیفہ میں بتواتر مذکور ومسطور وغیرمسطور کہ شبح شیخ حاشا بلکہ عین شیخ(کہ شیخ حضورا وغیبۃً مرآت ملاحظہ ہے۔ اور کارحقیقۃً کار روح جو بعد صفائی کدورات حیوانیہ وانجلائے ظلما ت نفسانیہ صورت واحدۃ شہادت وہیاکل متکثرہ مثالیہ میں، دفعۃً ہزار جگہ کام کرسکتی ہے جیساکہ بارہا مشاہدہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع