30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نشانے باز دادہ درہر منزلے نزلے نہادہ ورفع قطاع الطریق را بدرقہ ہمت بہمراہی فرستادہ اگر مہو سے مبتدعے بطریق دیگر دعوت کند باید کہ قول اومسموع ندارند واہل بدعت وضلالت طائفہ باشند کہ خود را درلباس اسلام بہ تلبیس پیدا آرند وعقائد فاسدہ خویش درباطن پوشیدہ دارند ایں جماعت اند اعدائے دین واخوان شیاطین وچوں بنور علم علمائے دین و مشائخ اسلام ظلمات بدعت ایشاں مکشوف میگردد ناچارعلمائے شریعت را دشمن پندارند علمائے ربانی کہ نجوم سپہراسلام اند مردم را از شرایں شیاطین الانس محفوظ میدارند وانفاس نورانی ایشاں بمشابہ شہب ثواقب پیوستہ ایں مسترقاں(یعنی دزداں) شریعت ازہر جانبے میرا نند وبرجم وقذف پر اگندہ میگردانند [1]۔ |
روشن فرمادئے، قدم قدم پر نشانات ہیں اور منزل منزل بنیات اور رہزنوں سے حفاظت کے لیے جگہ جگہ رہنمائی کرنیوالے مقرر ہیں اور اولیائے کرام و صوفیائے عظام کے مسلك قدیم کے بر خلاف کوئی اور راہ دکھاتاہے کسی اور طریقے کی طرف بلاتاہے تو اس کی بات پر کان نہیں دھر نا چاہئے بلکہ حمایت و نصرت حق کی نیت سے اس کی تردید وتغلیط کو منجملہ فرائض دینیہ سمجھنا چاہئے اہل بدعت وضلالت وہی توہیں جواز راہ فریب دہی لباس اسلام پہن کر (عوام اہل اسلام میں)آتے اور اپنے عقائد فاسدہ کو پوشیدہ رکھتے ہیں یہی لوگ اعدائے دین واخوان شیاطین ہیں اور چونکہ علمائے دین ومشائخ اسلام کے علم کے نور سے انکی گمراہی کی تاریکیاں چھٹ جاتی ہیں لامحالہ یہ لوگ علمائے شریعت کو دشمن سمجھنے لگے ہیں، علمائے ربانی کہ آسمان اسلام کے روشن ستارے ہیں عوام کو ان شیاطین الانس کے شر سے محفوظ رکھتے ہیں اوراپنے نورانی انفاس سے شہاب ثاقب کی مانند ہمیشہ ان دین کے لٹیروں اور چوروں کو ہر ہر طرف سے ہنکاتے اور ان پر لعنت ورد کے پتھر مار مار کر دُر دُراتے رہتے ہیں۔(ت) |
اس جاہل نے کہ علمائے شریعت کو معاذاﷲ شیاطین کہا تھا الحمدﷲ کہ اولیائے کرام کی زبان درفشاں سے اﷲ عزوجل نے ثابت کردیا کہ یہ جاہل اور اس کے ہم مشرب ہی شیاطین ودشمنان دین ہیں اور ہزار در ہزار حمد اس کے وجہ کریم کو یہ کلمات عالیات بارگارہ رسالت میں معروض ہوکر مسجل بمہر قبول ہولئے وﷲ الحمد ۔
قول ۶۰:یہی سید جلیل عارف جمیل رضی اﷲ تعالٰی عنہ اسی کتاب میں فرماتے ہیں:
|
چند شرائط می دان کہ بے آن شرائط اصلا پیری مریدی درست نیست یکے آنکہ پیر |
پیری مریدی چند شرائط پر مبنی ہے جن کے بغیر پیری مریدی صحیح نہیں، ان شرائط میں پہلی شرط |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع