30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باولب بہ تبسم شیریں کردہ حرفہائے زنند والتفات تمام باومیدارند چوں مجلس آخر شدازسید صبغۃ اﷲ استفسار کردم کہ ایں شخص کیست کہ حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم با اوالتفات بایں مرتبہ دارند گفت میر عبدالواحد بلگرامی ست وباعث مزید احترام او ایں ست کہ سبع سنابل تصنیف او درجناب رسالتمآب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مقبول افتاد [1]۔ |
جن سے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لب شیریں سے تبسم آمیز گفتگو فرمارہے اور ان کی جانب توجہ خاص رکھتے ہیں، جب یہ مجلس برخاست ہوئی تو میں نے سید صبغۃ اﷲ صاحب سے دریافت کیا کہ یہ کوں صاحب تھے جن کی جانب حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو اس درجہ التفات ہے۔ انھوں نے فرمایا یہ میر عبدالواحد بلگرامی ہیں، اور اس عزت وکرامت کا باعث یہ ہے کہ ان کی تصنیف کردہ کتاب سبع سنابل شریف بارگاہ نبوی میں سے شرف قبول پاچکی ہے۔(ت) |
یہی حضرت میر قدس سرہ المنیر اسی کتاب مقبول بارگاہ اقدس سبع سنابل شریف میں فرماتے ہیں:
|
اے صاحب تحقیق علمائے راہ دین کہ ورثہ انبیاء اندسہ طائفہ ہستند اصحاب حدیث وفقہاء وصوفیہ [2]۔ |
اے حق کے طلب کرنے والے وہ علماء جو دین کے راستوں پر چلتے ہیں کہ ورثہ انبیاء ہیں ان کے تین گروہ ہیں اول محدثین، دوم فقہاء اور سوم صوفیاء(ت) |
دیکھو کیسی صریح تصریح ہے کہ علمائے ظاہر وباطن سب وارثان انبیاء کرام ہیں علیہم الصلوٰۃ والسلام والثناء۔
قول ۵۹:یہی حضرت میر رضی اﷲ تعالٰی عنہ اسی سبع سنابل شریف میں فرماتے ہیں:
|
شریعت محمدی ودین احمدی راہے ست سلیم و جادہ ایست مستقیم خاتم النبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باچندیں ہزار افواج امت ازا ولیاء و اصفیاء وشہداء وصدیقان بران جادہ رفتہ و آنرا از خار و خاشاك شکوك وشہبات پاك رفتہ اعلام ومنازل آں معین و مبین کردہ از ہر قدمے |
شریعت محمدی ودین احمدی وہ راہ سلیم وجادہ مستقیم ہے جس پر خاتم الانبیاء علیہ افضل الصلوٰۃ والتحیۃ اپنی امت کے ہزارہا اولیاء و اصفیاء اور صدیقین وشہداء کے جلو میں گامزن رہے اور اسے ہر قسم کے خس وخاشاك اور شکوك وشبہات سے پاك فرمایا، اس کے مقامات ومنازل متعین و |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع