دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

دیکھو کیسا قاطع جواب ارشاد ہوا۔ آدمی شراب پئے اور کہہ دے کمال استغراق کے سبب ہمیں خبر نہ ہوئی کہ شراب ہے یا پانی، زنا کرے اور کہہ دے ہمیں تمیز نہ ہوئی کہ جوروہے یا بیگانی۔

(۴)ایك بار کسی نے عرض کی کہ فلاں موضع میں بعض یاروں نے مجمع کیا اور مزامیر وغیرہ حرام چیزیں ہیں، حضرت سلطان المشائخ رضی اﷲ تعالی عنہ نے فرمایا:

من منع کردہ ام کہ مزامیر ومحرمات درمیان نباشد نیکونہ کردہ اند [1]۔

میں نے منع فرمادیا ہے کہ مزامیر ومحرمات درمیان نہ ہوں، ان لوگوں نے اچھا نہ کیا۔

(۵)حضور کے خلیفہ شیخ محمد بن مبارك رحمۃ اﷲ تعالٰی فرماتے ہیں حضرت محبوبیت منزلت نے اس باب میں نہایت شدت اورسخت تاکید سے ممانعت فرمائی یہاں تك کہ فرمایا کہ اگر امام نماز پڑھاتا ہو اور جماعت میں کچھ عورتیں بھی ہوں امام کو سہو واقع ہو، مرد تو سبحان اﷲ کہہ کر امام کو مطلع کریں عورت بتانا چاہے تو کیا کرے، سبحان اﷲ تو کہے گی نہیں کہ اسے اپنی آواز سنانی نہ چاہئے پھر کیا کرے۔

پشت دست برکف دست زند وکف دست برکف دست نہ زند کہ آں بہ لہو می ماند تا ایں غایت از ملاہی وامثال آں پرہیز آمدہ است پس در سماع طریق اولٰی کہ ازیں بابت نباشد [2]۔

ہاتھ کی پشت کو ہتھیلی پر مارے ہتھیلی کو ہتھیلی پر نہ مارے کیونکہ تالی لہو میں شمار ہوتی ہے۔ جب یہاں تك کہ آپ لہو والی چیزوں سے پرہیز فرماتے تو سماع میں بطریق اولٰی ضروری ہے کہ ایسا نہ ہو۔(ت)

شیخ مبارك فرماتے ہیں:

یعنی در منع دستك چندیں احتیاط آمدہ است پس در سماع مزامیر بطریق اولٰی منع است [3]۔

یعنی تالی بجانے میں منع کے لئے یہ احتیاط تھی تو سماع میں مزامیر سے منع بطریق اولٰی ہے۔(ت)

سبحان اﷲ ! جو بند گان خدا تالی کو ناجائز جانیں بندگان نفس ان کے سرستار اور ڈھولك کی تہمت باندھیں۔


 

 



[1] سیرالاولیاء باب نہم مرکزتحقیقات فارسی ایرام وپاکستان اسلام آباد ص۵۳۲

[2] سیرالاولیاء باب نہم مرکزتحقیقات فارسی ایرام وپاکستان اسلام آباد ص۵۳۲

[3] سیرالاولیاء باب نہم مرکزتحقیقات فارسی ایرام وپاکستان اسلام آباد ص۵۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن