30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قول ۵۷:حضرت مولانا نورالدین جامی قدس سرہ السامی فرماتے ہیں:
|
اگر صد ہزار خارق عادات برایشاں ظاہر شودچوں نہ ظاہر ایشاں موافق احکام شریعت ست و نہ باطن ایشاں موافق آداب طریقت باشد و آں از قبیل مکرواستدراج خواہد بود نہ از مقولہ ولایت وکرامت [1]۔ |
اگر لاکھ خارق عادات ظاہر ہوں جب تك ظاہر وباطن شریعت وآداب طریقت کے موافق نہ ہو تو وہ مکر اور استد راج ہوگا ولایت وکرامت کا مصداق نہ ہوگا۔(ت) |
بعینہٖ اسی طرح لطائف اشرفی [2]ص۱۲۹ میں ہے۔ پھر دونوں کتابوں میں حضرت شیخ الشیوخ شہاب الحق والدین سہروردی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی وہ عبارت کریمہ منقول قول ۳۲ ذکر فرمائی، فائدہ نفیسہ اسی نفحات الانس شریعت میں حضرت شیخ الاسلام عبداﷲ ہروی انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے منقول کہ حضرت شیخ احمد چشتی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی تعریف کرکے فرماتے ہیں:
|
چشتیاں ہمہ چناں بودند از خلق بیباك ودر باطن پاك ودر معرفت وفراست چالاك ہمہ احوال ایشاں باخلاص وترك ریا بود ہیچ گونہ در شرع سستی روا ند اشتندے۔ [3] |
تمام چشتی حضرات ایسے ہی تھے کہ مخلوق سے بے خوف، باطن میں پاك اور معرفت وفراست میں باکمال ان کے تمام احوال اخلاص اور بے ریائی پر مبنی تھے اور کسی طرح بھی شریعت میں سستی برداشت نہ کرتے۔(ت) |
اور نسخہ قدیمہ نفحات شریف میں کہ تین سو برس کا لکھا ہوا ہے یوں ہے:
|
ہیچگونہ سستی روا ند اشتندے در شرع تابتہاون چہ رسد [4]۔ |
کسی طرح بھی شرع میں سستی روا نہ رکھتے تو کوتاہی کہاں ہوتی۔(ت) |
ہمارے چشتی بھائی حضرات چشت رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا حال کریم مشاہدہ کریں کہ اصلًا
[1] نفحات الانس القول فی اثبات الکرامۃ للاولیاء ازانتشارات کتابفروشی محمودی تہران ایران ص۲۶
[2] لطائف اشرفی لطیفہ پنجم مکتبہ سمنانی کراچی ۱۰/ ۱۲۹
[3] نفحات الانس ذکر شیخ احمد چشتی ازانتشارات کتاب فروشی محمودی تہران ایران ص۳۴۰
[4] نفحات الانس ذکر شیخ احمد چشتی ازانتشارات کتاب فروشی محمودی تہران ایران ص۳۴۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع