30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قول ۵۳:نیز عارف ممدوح قدس سرہ تعظیم شریعت مطہرہ کے بارے میں حضرات عالیہ سید الطائفہ وسری سقطی وابویزید بسطامی وابوسلیمان دارانی وذوالنون مصری وبشر حافی وابوسعید خراز وغیرہم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے اقوال کریمہ ذکر کرکے فرماتے ہیں:
|
انظر ایھا العاقل الطالب للحق ان ھؤلاء عظماء مشائخ الطریقۃ وکبراء ارباب الحقیقۃ کلھم یعظمون الشریعۃ المحمدیۃ و کیف وہم ماوصلو الا بذٰلك التعظیم و السلوك علی ہذا المسلك المستقیم ولم ینقل عن احد منہم ولا عن غیرھم من السادۃ الصوفیۃ الکاملین انہ احتقر شیئا من احکام الشریعۃ المطھرۃ ولا امتنع من قبولہ بل کلھم مسلمون لہ و یبنون علومھم الباطنۃ علی السیرۃ الاحمدیۃ فلا یغرنك طامات الجھال المتنسکین الفاسدین المفسدین الضالین المفضلین الزائغین عن الشرع القویم الی صراط الجحیم خارجین عن مناھج علماء الشریعۃ المحمدیۃ مارقین من مسالك مشائخ الطریقۃ لاعراضھم عن التادب بآداب الشریعۃ وترکھم الدخول فی حصونہا المنیعۃ فہم کافرون بانکارہا مدعون الاستنارۃ بانوارھا ومشائخ الطریقۃ قائمون بالاداب الشریعۃ معتقدون تعظیم احکام اﷲ تعالٰی ولہذا |
یعنی اے عاقل! اے حق کے طالب ! دیکھ کہ یہ عظمائے مشائخ طریقت یہ کبرائے ارباب حقیقت سب کے سب شریعت مطہرہ کی تعظیم کررہے اورکیوں نہ کریں کہ وہ واصل نہ ہوئے مگر اسی تعظیم اقدس سیدھی راہ شریعت پر چلنے کے سبب یا ان سے یا ان کے سواا ور سرداران اولیائے کاملین کسی ایك سے بھی منقول نہیں کہ اس نے شریعت مطہرہ کے کسی حکم کی تحقیر کی یا اس کے قبول سے باز رہا ہو بلکہ وہ سب اس کے حضور گردن رکھے ہوئے ہیں اور اپنے باطنی علوم کی سیرت محمدی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر بنا کرتے ہیں تو تجھے زنہار دھوکا میں نہ ڈالیں حد سے گزری ہوئی باتیں ان جاہلوں کی کہ سالك بنتے ہیں خودبگڑے اوروں کو بگاڑتے ہیں آپ گمراہ اوروں کو گمراہ کرتے ہیں شرع مستقیم سے کج ہوکر جہنم کی راہ چلتے ہیں علمائے شریعت کی راہ سے باہر مشائخ طریقت کے مسلك سے خارج اس لئے کہ آداب شریعت اختیار کرنے سے روگردانی کئے اور اس کے مستحکم قلعوں میں پناہ لینے کو چھوڑے بیٹھے ہیں تو وہ انکار شریعت کے سبب کافر ہیں او ر دعوے یہ کہ اس کے انوار سے روشن ہیں مشائخ طریقت تو آداب شریعت پرقائم ہیں احکام الٰہی کی تعظیم کے معتقد ہیں اسی لئے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع