30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
واستعاراتھا وغیر ذٰلك فکل صوفی فقیہ ولاعکس [1]۔ |
جانتاہو تو ہر صوفی فقیہ ہوتاہے اور ہر فقیہ صوفی نہیں۔ |
قول ۵۱:نیز عارف معروف قدس سرہ فرماتے ہیں:
|
الکشف الصحیح لا یاتی دائما الا موافقا للشریعۃ کماھو مقرر بین العلماء[2]۔ |
سچا کشف ہمیشہ شریعت کے مطابق ہی آتا ہے جیسا کہ اس فن کے علماء میں مقرر ہوچکا ہے۔ |
قول ۵۲:حضرت عارف باﷲ سیدی عبدالغنی نابلسی قدس سرہ القدسی فرماتےہیں:
|
ماید عیہ بعض المتصوفۃ فی زماننا انکم معشر اھل العلم الظاھر تاخذون احکامکم من الکتاب والسنۃ و انا ناخذ من صاحبہ ہذا کفر لامحالۃ بالاجماع من وجوہ الاول التصریح بعدم الدخول تحت احکام الکتاب والسنۃ مع وجود شروط التکلیف من العقل و البلوغ [3]۔ |
وہ جو ہمارے زمانے کے بعض صوفی بننے والے ادعا کرتے ہیں کہ اے علم ظاہر والو ! تم اپنے احکام کتا ب وسنت سے لیتے ہو اور ہم خود صاحب قرآن سے لیتے ہیں یہ بالاجماع قطعا بوجوہ کثیرہ کفر ہے ازانجملہ یہ عقل وبلوغ شرائط تکلیف ہوتے ہوئے کہہ دیا کہ ہم زیراحکام شریعت نہیں۔ |
یہیں فرمایا:
|
ان اراد بترك العلم الظاہر عدم تعلم ذلك وعدم الاعتناء بہ لان العلم الظاہر لاحاجۃ الیہ فقد سفہ الخطاب الالھی وسفہ الانبیاء ونسب العبث و البطلان الی ارسال الرسل وانزال الکتب فلا شك فی کفرہ اشد الکفر [4](ملتقطا) |
اگر علم ظاہر چھوڑ نے سے اس کا نہ سیکھنا اور اس کا اہتمام نہ کرنا مرادلے اس خیال سے کہ علم ظاہر کی طرف حاجت نہیں تو اس نے کلام الٰہی کو احمق بتایا اور انبیاء کو بیوقوف ٹھہرایا، رسولوں کے بھیجنے کتابوں کے اتارنے کو عبث وباطل کی طرف نسبت کیا تو کچھ شك نہیں کہ وہ کافر ہے اور اس کا کفر سب سے سخت تر کفر۔ |
[1] الطبقات الکبرٰی للشعرانی مقدمۃ الکتاب مصطفی البابی مصر ۱/ ۴
[2] المیزان الکبرٰی فصل فان قال قائل ان احدالا یحتاج الٰی ذوق مصطفی البابی مصر ۱/ ۱۲
[3] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ الباب الاول الفصل الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۱/ ۵۸ تا ۱۵۵
[4] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ الباب الاول الفصل الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۱/ ۱۵۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع