دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

قول ۳۸:نیز حضرت لسان القوم رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

لایتعدی کشف الولی فی العلوم الالھیۃ فوق مایعطیہ کتاب نبیہ و وحیہ قال الجنید فی ہذا المقام علمنا ہذا مقید بالکتاب و السنۃ وقال الاخر کل فتح لا یشھد لہ الکتاب والسنۃ فلیس بشیئ فلا یفتح لولی قط الا فی الفہم فی الکتاب العزیز فلہذا قال تعالٰی ما فرطنا فی الکتاب من شیئ وقال سبحنہ فی الواح موسی وکتبنالہ فی الالواح من کل شیئ الآیۃ فلا تخرج علم الولی جملۃ واحدۃ عن الکتاب والسنۃ فان خرج احد عن ذٰلك فلیس بعلم ولاعلم ولایۃ معا بل اذا حققتہ وجدتہ جہلا [1]۔

علوم الٰہیہ میں ولی کا کشف اس علم سے تجاوز نہیں کرسکتا جو اس کے نبی کی وحی وکتاب عطا فرمار ہی ہے اس مقام میں جنید نے فرمایا ہمارا یہ علم کتاب وسنت کا مقید ہے۔اور ایك عارف نے فرمایاجس کشف کی شہادت کتاب وسنت نہ دیں وہ محض لاشیئ ہے تو ہر گز ولی کے لئے کچھ کشف نہیں ہوتا مگر قرآن عظیم کے فہم میں اﷲ تعالٰی فرماتاہے ہم نے اس کتاب میں کچھ اٹھا نہ رکھا اور موسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تختیوں کو فرماتا ہے ہم نے اس کے لئے الواح میں ہر چیز سے کچھ بیان لکھ دیا، تو سوبات کی ایك بات یہ ہے کہ ولی کا علم کتاب وسنت ہے۔ باہر نہ جائے گا اگر کچھ باہر جائے تو وہ علم ہوگانہ کہ کشف بلکہ تحقیق کرے تو تجھے ثابت ہوجائے گا کہ وہ جہالت تھا۔

قول ۳۹:نیز حضرت عین المکاشفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

اعلم ایدك اﷲ ان الکرامۃ من الحق من اسمہ البر فلا تکون الاللابرار وھی حسیۃ ومعنویۃ،فالعامۃ ما تعرف الاالحسیۃ مثل الکلام علی الخاطر والاخبار المغیبات الماضیۃ والکائنۃ والاٰتیۃ والمشی علی الماء و اختراق الھوا وطی الارض والاحتجاب

یقین جان اﷲ تیری مدد کرے کہ کرامت حق سبحانہ کے نام بر یعنی محسن کی بارگاہ سے آتی ہے تو اسے صرف ابرار نیکو کار ہی پاتے ہیں اور وہ دو قسم ہے،محسوس ظاہری ومعقول معنوی، عوام صرف کرامت محسوسہ کو جانتے ہیں جیسے کسی کو دل کی بات بتادینا گزشتہ وموجودہ و آئندہ غیبوں کی خبردینا،پانی پر چلنا،ہو اپر اڑنا۔صدہا منزل زمین ایك قدم میں طے کرنا، آنکھوں سے

 


 

 



[1] الفتوحات المکیۃ لابن عربی الباب الرابع عشروثلثمائۃ فی معرفۃ الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن