دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

محفوظون من مخالفۃ الشریعۃ [1] الخ۔

کرتیں وہ مخالف شرع سے محفوظ ہیں۔

قول ۳۷:نیز حضرت خاتم الولایۃ المحمدیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

اعلم ان عین الشریعۃ ھی عین الحقیقۃ اذ الشریعۃ لھا دائرتان علیا وسفلی فالعلیا لاھل الکشف و السفلی لا ھل الفکر فلما فتش اھل الفکر علی ماقال اھل الکشف فلم یجدوہ فی دائرۃ فکرھم قالوا ھذا خارج عن الشریعۃ فاھل الفکر ینکرون علی اھل الکشف واھل الکشف لاینکرون علی اھل الفکر،من کان ذاکشف وفکرفہو حکیم الزمان فکما ان علوم الفکر احد طرفی الشریعۃ فکذالك علوم اہل الکشف فھما متلازمان ولکن لما کان الجامع بین الطرفین عزیز افرق اھل الظاہر بینھما [2]۔

یقین جان کہ شریعت ہی کا چشمہ حقیقت کا چشمہ ہے اس لئے کہ شریعت کے دو دائرے ہیں ایك اوپر اور ایك نیچے اوپر کا دائرہ اہل کشف کے لئے ہے اور نیچے کا اہل فکر کے لئے،اہل فکر جب اہل کشف کے اقوال کو تلاش کرتے اور اپنے دائرہ فکر میں نہیں پاتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ یہ قول شریعت سے باہر ہے۔تو اہل فکراہل کشف پر معترض ہوتے ہیں مگر ا ہل کشف اہل فکر پر انکار نہیں رکھتے۔جو کشف وفکر دونوں رکھتا ہے وہ اپنے وقت کا حکیم ہے پس جس طرح علوم فکر شریعت کا ایك حصہ ہیں یونہی علوم اہل کشف بھی،تو وہ دونوں ایك دوسرے کو لازم ہیں اور جبکہ دونوں کناروں کا جامع نادر ہے، لہذا ظاہر بینوں نے شریعت وحقیقت کو جدا سمجھا۔

سبحان اﷲ ! اہل ظاہر اگر علوم حقیقت کو نہ سمجھیں عذر رکھتے ہیں کہ شریعت کے دائرے زیریں میں ہیں،مدعی ولایت جو علم ظاہر سے منکر ہو معلوم ہوا قطعا جھوٹا کذاب فریبی ہے کہ اگر دائرہ بالا تك پہنچتا تو دائرہ زیریں سے جاہل نہ ہوتا۔جڑوا لے اگر شاخ تراشیں اصل درخت قائم رہے۔مگر بلند شاخ تك پہنچنے والے جڑ کاٹیں تو ان کی ہڈی پسلی کی خیرنہیں۔اس عبارت شریفہ سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ اہل ظاہر اگر شریعت وحقیقت کو جدا سمجھیں ان کی غلطی مگر وہ اپنے علم میں کاذب نہیں اور مدعی تصوف اگر انھیں جدا بتائے توقطعا دروغ باف ولاف زن ہے۔


 

 



[1] الیواقیت والجواہر الفصل الرابع مصطفی البابی مصر ص۲۶ و ۲۷

[2] الیواقیت والجواہر الفصل الرابع مصطفی البابی مصر ص۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن