30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قول ۲۵:حضرت عالی منزلت امام طریقت سید نا ابوعلی رود باری بغدادی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ اجلہ خلفائے حضرت سید الطائفہ جنید بغدادی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہیں حضرت عارف باﷲ سیدنا استاذ ابوالقاسم قشیری رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا: مشائخ میں ان کے برابر علم طریقت کسی کو نہ تھا۔اس جناب گردوں قباب سے سوال ہواکہ ایك شخص مزامیر سنتاہے اور کہتا ہے یہ میرے لئے حلال ہے اس لئے کہ میں ایسے درجے تك پہنچ گیا ہوں کہ احوال کے اختلاف کا مجھ پر کچھ اثر نہیں ہوتا فرمایا:
|
نعم قد وصل ولکن الی سقر [1] |
ہاں پہنچا تو ضرور ہے مگر جہنم تک،والعیاذ باﷲ تعالی۔ |
قول ۲۶:حضرت سیدی ابوعبداﷲ محمد بن خفیف ضبی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
التصوف تصفیہ القلوب وذکر اوصاف الی ان قال واتباع النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی الشریعۃ [2]۔ |
تصوف اس کا نام ہے کہ دل صاف کیا جائے اور شریعت میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی پیروی ہو۔ |
قول ۲۷:امام اجل عارف باﷲ ابوبکر محمدابراہیم بخاری کلابازی قد س سرہ نے کتاب التعرف لمذہب التصوف جس کی شان میں اولیاء نے فرمایا لو لا التعرف لما عرف التصوف(کتاب تعرف نہ ہوتی تو تصوف نہ پہچانا جانا)تصوف کی ایسی ہی تعریف حضرت سید الطائفہ جنید رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے نقل فرمائی کہ تصوف ان ان اوصاف کا نام ہے۔ان میں ختم اس پر فرمایا کہ:
|
واتباع الرسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی الشریعۃ [3]۔ |
شریعت میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا اتباع۔ |
قول ۲۸:حضرت سیدی ابوالقاسم نصرآبادی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو حضرت سید ناابوبکر شبلی وحضرت سیدنا ابوعلی رودباری رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے اجلہ اصحاب سے ہیں فرماتے ہیں:
|
التصوف ملازمۃ الکتاب |
تصوف کی جڑیہ ہے کہ کتاب وسنت کو لازم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع