30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
زین اﷲ ظاھرہ بالمجاھدۃ واتباع السنۃ [1]۔ |
کرلے گا۔لازم ہے کہ اﷲ تعالٰی اس کے ظاہر کو مجاہدہ وپیروی سنت سے آراستہ فرمادے۔ |
ظاہر ہے کہ انتفائے لازم کو انتفائے ملزوم لازم تو ثابت ہواکہ جس کا ظاہر زیور شرع سے آراستہ نہیں وہ باطن میں بھی اﷲ عزوجل کے ساتھ اخلاص نہیں رکھتا۔
قول ۱۶:حضرت سیدنا ابوعثمان حیری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ اجلہ اکابر اولیاء معاصرین حضرت سید الطائفہ رضی اﷲ تعالی عنہ سے ہیں وقت انتقال اپنے صاحبزادے ابوبکر رحمہ اﷲ تعالٰی سے فرمایا:
|
خلاف السنۃ یابنی فی الظاہر علامۃ ریاء فی الباطن [2]۔ |
اے میرے بیٹے! ظاہر میں سنت کا خلاف اس کی علامت ہے کہ باطن میں ریا کاری ہے۔ |
قول ۱۷:نیز حضرت سعید بن اسمعیل حیری ممدوح رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
الصحبۃ مع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باتباع السنۃ ولزوم ظاھر العلم[3]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ زندگانی کا طریقہ یہ ہے کہ سنت کی پیروی کرے اور علم ظاہر کو لازم پکڑے۔ |
قول ۱۸:حضرت سید ابوالحسین احمد بن الحواری رضی اﷲ تعالٰی عنہ جن کو حضرت سید الطائفہ ریحانۃ الشام یعنی ملك شام کا پھول کہتے تھے فرماتے ہیں:
|
من عمل عملًا بلااتباع سنۃ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فباطل عملہ [4]۔ |
جو کسی قسم کا کوئی عمل بے اتباع سنت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کرے وہ عمل باطل ہے۔ |
قول ۱۹:حضرت سیدی ابوحفص عمر حداد رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ اکابر ائمہ عرفاء و معاصرین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع