30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور دوسری روایت میں ہے۔فرمایا:
|
ھذا رجل غیر مامون علی ادب من اداب الشریعۃ فکیف یکون امینا علی اسرار الحق[1]۔ |
یہ شخص شریعت کے ایك ادب پر توامین ہے نہیں اسرار الٰہیہ پر کیونکہ امین ہوگا۔ |
قول ۱۳:نیز حضرت بسطامی رضی اﷲ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
|
لونظر تم الی رجل اعطی من الکرامات حتی یرتقی (وفی نسخۃ یتربع)فی الہواء فلا تغتروا بہ حتی تنظروا کیف تجدونہ عندالامر والنھی وحفظ الحدود و آداب الشریعۃ۔[2] |
اگر تم کسی شخص کو دیکھو ایسی کرامت دیا گیا کہ ہوا پر چار زانو بیٹھ سکے تو اس سے فریب نہ کھانا جب تك یہ نہ دیکھو کہ فرض،واجب ومکروہ و حرام ومحافظت حدود وآداب شریعت میں اس کا حال کیسا ہے۔ |
قول ۱۴:حضرت ابو سعید خراز رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ حضرت ذوالنون مصری سری سقطی رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے اصحاب اور سید الطائفہ جنید رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے اقران سے ہیں فرماتے ہیں:
|
کل باطن یخالفہ ظاھر فہو باطل [3]۔ |
جو باطن کہ ظاہر اس کی مخالفت کرے وہ باطن نہیں باطل ہے۔ |
علامہ عارف باﷲ سیدی عبدالغنی نابلسی قد س سرہ القدسی اس قول مبارك کی شرح میں فرماتے ہیں:
|
لانہ وسوسۃ شیطانیۃ وزخرفۃ نفسانیۃ حیث خالف الظاھر [4]۔ |
اس لئے کہ جب اس نے ظاہر کی مخالفت کی تو وہ شیطانی وسوسہ اور نفس کی بناوٹ ہے۔ |
قول ۱۵:حضرت سیدنا حارث محاسبی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ اکابر ائمہ اولیاء معاصرین حضرت سری سقطی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہیں فرماتے ہیں:
|
من صحح باطنہ بالمراقبۃ والاخلاص |
جو اپنے باطن کو مراقبہ اور اخلاص سے صحیح |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع