30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اورادی شیئا الابعذر شرعی [1]۔ |
تو بڑی چیز ہیں جو نوافل ومستحبات مقرر کرلئے ہیں بے عذر شرعی ان میں سے کچھ کم نہ کروں۔ |
قول ۱۱:حضرت سیدی ابوالقاسم قشیری رضی اﷲ تعالٰی عنہ اپنے رسالہ مبارك میں حضرت سیدی ابوالقاسم جنید بغدادی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے نقل فرماتے ہیں:
|
من لم یحفظ القراٰن ولم یکتب الحدیث لایقتدٰی بہ فی ھذا الامر لان علمنا ھذا مقید بالکتاب والسنۃ [2]۔ |
جس نے نہ قرآن یا دکیا نہ حدیث لکھی یعنی جو علم شریعت سے آگاہ نہیں دربارہ طریقت اس کی اقتدا نہ کریں اسے اپنا پیر نہ بنائیں کہ ہمار ا یہ علم طریقت بالکل کتاب وسنت کا پابند ہے۔ |
نیز فرمایا:
|
الطریق کلھا مسدودۃ علی الخلق الاعلی من اقتفی اثر الرسول علیہ الصلوٰۃ والسلام [3]۔ |
خلق پر تمام راسے بند ہیں مگر وہ جو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نشان قدم کی پیروی کرے۔ |
؎ خلاف پیمر کسے راہ گزید کہ ہر گز بمنزل نخواہد رسید
(جس نے پیغمبر کے خلاف راستہ اختیار کیا وہ ہر گز منزل مقصود پر نہ پہنچے گا)
قول ۱۲:حضرت سیدنا ابویزید بسطامی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عمی بسطامی کے والد رحمہما اﷲ تعالٰی سے فرمایا:چلو اس شخص کو دیکھیں جس نے اپنے آپ کو بنام ولایت مشہورکیا ہے،وہ شخص مرجع ناس ومشہور بہ زہد تھا،جب وہاں تشریف لے گئے اتفاقا اس نے قبلہ کی طرف تھوکا۔حضرت ابویزید بسطامی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فورا واپس آئے اور اس سے سلام علیك نہ کی اور فرمایا:
|
ھذا رجل غیر مامون علی ادب من اداب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فکیف یکون مامونا علی ما یدعیہ [4]۔ |
یہ شخص رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے آداب سے ایك ادب پر توامین ہے نہیں جس چیز کا ادعا رکھتا ہے اس پر کیا امین ہوگا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع