30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
معك مصباح شرع ربك [1]۔ |
اس سے زیادہ بگاڑے گا،اپنے ساتھ شریعت الٰہیہ کی شمع لے لے۔ |
قول ۸:حضرت سیدنا جنید بغدادی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں میرے پیر حضرت سری سقطی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے مجھے دعا دی:
|
جعلك اﷲ صاحب حدیث صوفیا و لاجعلك صوفیا صاحب حدیث [2]۔ |
اﷲ تعالٰی تمھیں حدیث داں کرکے صوفی بنائے اور حدیث داں ہونے سے پہلے تمھیں صوفی نہ کرے۔ |
قول ۹:امام حجۃ الاسلام محمد غزالی قدس سرہ العالی ا س دعائے حضرت سیدی سری سقطی رضی اﷲ تعالی عنہ کی شرح فرماتے ہیں:
|
اشار الی ان من حصل الحدیث والعلم ثم تصوف افلح ومن تصوف قبل العلم خاطر بنفسہ [3]۔ |
حضرت سری سقطی رحمہ اﷲ تعالٰی نے اس طرف اشارہ فرمایا کہ جس نے پہلے حدیث وعلم حاصل کرکے تصوف میں قدم رکھا وہ فلاح کو پہنچا،اور جس نے علم حاصل کرنے سے پہلے صوفی بننا چاہا اس نے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالا، (والعیاذباﷲ تعالٰی) |
قول ۱۰:حضرت سید الطائفہ جنید بغدادی رضی ااﷲ تعالٰی عنہ سے عرض کی گئی کچھ لوگ زعم کرتے ہیں کہ:
|
ان التکالیف کانت وسیلۃ الی الوصول و قد وصلنا۔ |
یعنی احکام شرعیت تو صول کا وسیلہ تھےاور ہم واصل ہوگئے اب ہمیں شرعیت کی کیا حاجت۔ |
فرمایا:
|
صدقوا فی الوصول ولکن الی سقر والذی یسرق ویزنی خیر ممن یعتقد ذٰلك ولو انی بقیت الف عام مانقصت من |
سچ کہتے ہیں واصل ضرور ہوئے،کہاں تك جہنم تك چوراور زانی ایسے عقیدے والوں سے بہتر ہیں،میں اگر ہزار برس جیوں تو فرائض واجبات |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع