30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قول ۴:حضور سیدنا محی الدین محبوب سبحانی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
الشرع حکم محق سیف سطوۃ قہرہ من خالفہ وناواہ واعتصمت بحبل حمایتہ وثیقات عری الاسلام و علیہ مدار امر الدارین وباسبابہ انیطت منازل الکونین [1]۔ |
شرع و ہ ہے جس کے صولت قہر کی تلوار اپنے مخالف ومقابل کو مٹادیتی ہے اور اسلام کی مضبوط رسیاں اس کی حمایت کی ڈوری پکڑے ہوئے ہیں۔دوجہاں کے کام کا مدار فقط شریعت پر ہے۔اور اس کی ڈوریوں سے دونوں عالم کی منزلیں وابستہ ہیں۔ |
قول ۵:حضور پر نور سیدنا باز اشہب شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
الشریعۃ المطہرۃ المحمدیۃ ثمرۃ شجرۃ الملۃ الاسلامیۃ شمس اضاءت بنورھا ظلمۃ الکونین اتباع شرعہ یعطی سعادۃ الدارین احذر ان تخرج من دائرتہ ایاك ان تفارق اجماع اھلہ [2]۔ |
شریعت پاکیزہ محمدی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم درخت دین اسلام کا پھل ہے شریعت وہ آفتاب ہے جس کی چمك سے تمام جہاں کی اندھیریاں جگمگا اٹھیں شرع کی پیروی دونوں جہان کی سعادت بخشی ہے خبردار اس کے دائرہ سے باہرنہ جانا،خبردار اہل شریعت کی جماعت سے جدا نہ ہونا۔ |
قول ۶:حضور پر نور سید الاولیاء قطب الکونین رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
اقرب الطرق الی اﷲ تعالٰی لزوم قانون العبودیۃ والاستمساك بعروۃ الشریعۃ [3]۔ |
اﷲ عزوجل کی طر ف سے سب سے زیادہ قریب راستہ قانون بندگی کو لازم پکڑنا اور شریعت کی گرہ کو تھامے رہنا ہے۔ |
قول ۷:حضور پر نور سیدنا وارث المصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم غوث الاولیاء رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
تفقہ ثم اعتزل من عبداﷲ بغیر علم کان مایفسدہ اکثر مما یصلحہ خذ |
فقہ حاصل کراس کے بعد خلوت نشین ہو جو بغیر علم کے خدا کی عبادت کرے وہ جتنا سنوارے گا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع