30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فیك شیئ من الحدود فاعلم انك مفتون قد لعب بك الشیطان فارجع الی حکم الشرع والزمہ ودع منك الھوی لان کل حقیقۃ لاتشھد لہ الشریعۃ فہی باطلۃ [1](الطبقات الکبرٰی) |
ہرامرونہی کی حفاظت کرے اگر حدود شریعت سے کسی حد میں خلل آیا تو جان لے کہ تو فتنہ میں پڑا ہوا ہے بیشك شیطان تیرے ساتھ کھیل رہا ہے تو فورا حکم شریت کی طرف پلٹ آاور اس سے لپٹ جا اور اپنی خواہش نفسانی چھوڑ اس لئے کہ جس حقیقت کی شریعت تصدیق نہ فرمائے وہ حقیقت باطل ہے۔ |
سعادت مند کے لے حضور پر نور سید الاولیاء غوث العرفاء رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ایك یہی ارشاد کا فی ہے کہ اس میں سب کچھ جمع فرمادیا ہے۔وﷲ الحمد۔
قول ۲:حضور پرنور غوث الثقلین غیاث الثقلین رضی اﷲ تعالی عنہ فرماتےہیں:
|
اذا وجدت فی قلبك بغض شخص اوحبہ فاعرض افعالہ علی الکتب والسنۃ فان کانت محبوبۃ فیہما فاحبہ وان کانت مکروھۃ فاکرھہ لئلا تحبہ بھواك وتبغضہ بہواك قال اﷲ ولاتتبع الہوی فیضلك عن سبیل اﷲ [2]۔ |
جب تو اپنے دل میں کسی کی دشمنی یا محبت پائے تو اس کے کاموں کو قرآن وحدیث پر پیش کر،اگر ان میں پسندیدہ ہوں تو اس سے محبت رکھ اور اگر ناپسند ہوں تو کراہت،تاکہ اپنی خواہش سے نہ کوئی دوست رکھے نہ دشمن،اﷲ تعالٰی فرماتا ہے:خواہش کی پیروی نہ کر کہ تجھے بہکا دیگی خدا کی راہ سے۔ |
قول ۳:حضور پر نور غوث الاغواث رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
الولایۃ ظل النبوۃ والنبوۃ ظل الالھیۃ وکرامۃ الولی استقامۃ فعل علی قانون قول النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [3]۔ |
ولایت پر تو نبوت ہے اور نبوت پر تو الوہیت،اور ولی کی کرامت یہ ہے کہ اس کا فعل نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے قول کے قانون پر ٹھیك اُترے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع