30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما بسند حسنہ الترمذی فی غیر ھذا الحدیث۔ |
ابوالشیخ نے توبیخ میں جابر سے اور طبرانی نے کبیر میں ابوامامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایبغی علی الناس الاولد بغی والامن فیہ عرق منہ۔ رواہ الطبرانی [1] فی الکبیر عن ابی موسٰی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
لوگوں پر زیادتی نہ کرے گا مگر ولد الزنا یا وہ جس میں اس کی کوئی رگ ہو۔(اسے طبرانی نے کبیر میں ابو موسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
جب عام لوگوں پر زیادتی کے بارے میں یہ حکم ہے پھر علماء کی شان ارفع واعلٰی ہے بلکہ حدیث میں لفظ ناس فرمایا،اور اس کے سچے مصداق علماء ہی ہیں۔امام حجۃ الاسلام محمد غزالی قدس سرہ العالی احیاء العلوم میں فرماتے ہیں:سئل ابن المبارك من الناس فقال العلماء [2] یعنی ہمارے امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے تلمیذ رشید عبداﷲ بن مبارك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ حدیث وفقہ ومعرفت وولایت سب میں امام اجل ہیں ان سے کسی نے پوچھا کہ ناس یعنی آدمی کون ہیں،فرمایا:علماء۔امام غزالی فرماتے ہیں:"جو عالم نہ ہو امام ابن المبارك نے اسے آدمی نہ گنا اس لئے کہ انسان اور چوپائے میں علم کا فرق ہے،انسان اس سبب سے انسان ہے نہ جسم کے باعث کہ اس کا شرف جسمانی طاقت سے نہیں کہ اونٹ اس سے زیادہ طاقت ور ہے۔نہ بڑے جثہ،کے سبب کہ ہاتھی کاجثہ اس سے بڑا ہے۔نہ بہادری کے باعث کہ شیر اس سے زیادہ بہادر ہے۔نہ خوراك کی وجہ سے کہ بیل کا پیٹ اس سے بڑا ہے نہ جماع کی غرض سے کہ چڑوٹا جو سب میں ذلیل چڑیا ہے اس سے زیادہ جفتی کی قوت رکھتا ہے آدمی تو صرف علم کے عــــــہ لئے بنایا گیا اور اسی سے
|
عــــــہ: قال تعالٰی "وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنۡسَ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا اورنہیں پیدا کیا جن وانس کو (باقی بر صفحہ آیندہ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع