دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ان آیات میں اﷲ عزوجل نے ربانی ہونے کی وجہ اور ربانیوں کی صفات اس قدر بیان فرمائیں کہ کتاب پڑھنا پڑھانا اس کے احکام سے خبردار ہونا اور اس کی نگہداشت رکھنا اس کے ساتھ حکم کرنا،ظاہر ہے کہ یہ سب اوصاف علمائے شریعت میں ہیں تو وہ ضرور ربانی ہیں،عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں:

ربانیین فقھاء معلمین،رواہ ابن ابی حاتم[1] عن سعید بن جبیر۔

ربانی کے معنی ہیں فقیہ مدرس(اسے ابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر سے روایت کیا۔ت)

نیز وہ اور ان کے تلامذہ امام مجاہد وامام سعید بن جبیر رضی اﷲ تعالٰی عنہم فرماتے ہیں:

ربانیین علماء فقہاء رواہ عن ابن عباس ابن جریرۃ وابن ابی حاتم وعن مجاھد ابن جریر و عن ابن جبیر الدرامی[2] فی سننہ۔

ربانی عالم فقیہ کو کہتے ہیں(اسے ابن عباس ابن جریرۃ وابن حاتم سے او رمجاھد ابن جریر وابن جبیر دارمی کی سنن میں روایت کیا گیا۔ت)

(۸)جبکہ اﷲ عزوجل علمائے شریعت کو اپنا چنا ہوا بندہ کہتا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انھیں اپنا وارث اپنا خلیفہ انبیاء کا جانشین بتاتے ہیں تو انھیں شیطان نہ کہے گا مگر ابلیس یا اس کی ذریت کا کوئی منافق خبیث یہ میں نہیں کہتا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلثہ لایستخف بحقہم الامنافق بین النفاق ذو الشیبۃ فی الاسلام وذوالعلم وامام مقسط رواہ ابو الشیخ فی التوبیخ عن جابر والطبرانی[3] فی الکبیر

تین شخصوں کے حق کو ہلکانہ جانے گا مگر منافق منافق بھی کون سا کھلا منافق۔ایك بوڑھا مسلمان جسے اسلام ہی میں بڑھاپا آیا،دوسرا عالم دین،تیسرا بادشاہ مسلمان عادل،(اس کو

 


 

 



[1] تفسیر القرآن العظیم لابن ابی حاتم تحت آیۃ ۳/ ۷۹ مکتبہ نزار مصطفی الباز ریاض ۲/ ۶۹۱

[2] تفسیر القرآن العظیم لابن ابی حاتم تحت آیۃ ۳/ ۷۹ مکتبہ نزار مصطفی الباز ریاض ۲/ ۶۹۲،جامع البیان(تفسیر ابن جریر) بحوالہ مجاہد وابن عباس المطبعۃ المیمنۃ مصر الجزء الثانی ص۲۱۲،سنن الدارمی باب فضل العلم والعالم حدیث ۳۲۷ نشرالسنۃ ملتان ۱/ ۸۱

[3] المعجم الکبیر عن ابی امامہ حدیث ۷۸۱۸ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۸/ ۲۳۸،کنز العمال بحوالہ ابی الشیخ فی التوبیخ حدیث ۴۳۸۱۱ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۶/ ۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن