30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
متنسك وعالم متھتك [1]۔ |
بلائے بے در ماں ہیں)جاہل عابد اور عالم جو علانیہ بیباکانہ گناہوں کا ارتکاب کرے۔ |
اے عزیز!شریعت عمارت ہے اور اس کا اعتقاد بنیاد اور عمل چنائی،پھر اعمال ظاہر وہ دیوار ہیں کہ اس بنیاد پر ہو ا میں چنے گئے،اور جب تعمیر اوپر بڑھ کر آۤسمان تك پہنچی وہ طریقت ہے۔دیوار جتنی اونچی ہوگی نیوکی زیادہ محتاج ہوگی اور نہ صرف نیوکہ بلکہ اعلٰی حصہ اسفل کا بھی محتاج ہے۔اگر دیوار نیچے سے خالی کردی جائے اوپر سے بھی گر پڑے گی،احمق وہ جس پر شیطان نے نظر بندی کرکے اس کی چنائی آسمانوں تك دکھائی اور دل میں ڈالا کہ اب ہم توزمین کے دائرے سے اونچے گزر گئے ہمیں اس سے تعلق کی کیا حاجت ہے۔نیو سے دیوار جدا کرلی اور نتیجہ وہ ہوا جو قرآن مجیدنے فرمایا کہ "فَانْہَارَ بِہٖ فِیۡ نَارِجَہَنَّمَ ؕ"[2]اس کی عمارت اسے لے کر جہنم میں ڈھے پڑی،والعیاذ باﷲ رب العالمین اسی لئے اولیائے کرام فرماتے ہیں صوفی جاہل شیطان کا مسخرہ ہے۔اسی لئے حدیث میں آیا حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
فقیہ واحد اشد علی الشیطان من الف عابد،رواہ الترمذی[3] وابن ماجۃ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
ایك فقیہ شیطان پرہزاروں عابدوں سے زیادہ بھاری ہے(اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
بے علم مجاہدہ والوں کو شیطان انگلیوں پر نچاتا ہے منہ میں لگام،ناك میں نکیل ڈال کر جدھر چاہے کھینچے پھرتاہے "وَ ہُمْ یَحْسَبُوۡنَ اَنَّہُمْ یُحْسِنُوۡنَ صُنْعًا ﴿۱۰۴﴾"[4]اور وہ اپنے جی میں سمجھتے ہیں کہ ہم اچھا کام کررہے ہیں۔
(۵)عمرو کا طریقت کو غیر شریعت جان کر حصر کردینا کہ یہی مقصود ہے انبیاء صرف اس کے لئے مبعو ث ہوئے ہیں۔صراحۃً شریعت مطہرہ کو معاذاﷲ معطل ومہمل ولغو باطل کردینا ہے اوریہ صریح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع