30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
"] ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍؕ اِذَاۤ اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰىہَا ؕ وَ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿۴۰﴾٪ "][1] |
ایك پر ایك اندھیریاں ہیں،اپنا ہاتھ نکالے تو نہ سوجھے اور جسے خدا نور نہ دے اس کے لئے نور کہاں۔ |
یہ ہیں وہ کہ طریقت بلکہ حقیقت تك پہنچ کر اپنے آپ کو شریعت سے مستغنی سمجھے اور ابلیس کے فریب میں آکر اس الٰہی فانوس کو بجھا بیٹھے کا ش یہی ہوتا کہ اس کے بجھنے سے جو عالمگیر اندھیرا ان کی آنکھوں میں چھایا جسے دن دہاڑے چوپٹ کر دیا ان کو اس کی خبر ہوتی کہ شاید تو بہ کرتے فانوس کا مالك ندامت والوں پر مہر رکھتا ہے۔پھر انھیں روشنی دیتا،مگر ستم اندھیر تو یہ ہے کہ دشمن ملعون نے جہاں فانوس خاموش کرائی اس کے ساتھ ہی معًا اپنی سازشی بتی جلا کر ان کے ہاتھ میں دے دی یہ اسے نور سمجھ رہے ہیں اور وہ حقیقۃً نار ہے۔یہ مگن ہیں کہ شریعت والوں کے پاس کیا ہے۔ایك چراغ ہے ہمارا نور آفتاب کو لئے جارہا ہے۔وہ قطرہ اور یہ ایك دریا ہے۔اور خبر نہیں کہ وہ حقیقۃً نور ہے۔اور یہ دھوکے کی ٹٹی،آنکھ بند ہوتے ہی حال کھل جائے گا کہ ع
باکہ باختہ عشق درشب دیجور
(اندھیری رات میں کس سے عشق بازی کی۔ت)
بالجملہ شریعت کی حاجت ہر مسلمان کو ایك ایك سانس ایك ایك پل ایك ایك لمحہ پر مرتے دم تك ہے اور طریقت میں قدم رکھنے والوں کو اور زیادہ کہ راہ جس قدر باریك اس قدر ہادی کی زیادہ حاجت ولہذا حدیث میں آیا حضور سیدی عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
المتعبد بغیر فقہ کالحمار فی الطاحون،رواہ ابونعیم فی الحلیۃ[2]عن واثلۃ بن الاسقع رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
بغیر فقہ کے عبادت میں پڑنے والا ایساہے جیسا کہ چکی کھینچنے والا گدھا کہ مشقت جھیلے اور نفع کچھ نہیں(اسے ابونعیم نے حلیہ میں واثلہ بن الاسقع رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ ت) |
امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ فرماتے ہیں:
|
قصم ظھری اثنان جہل |
دو شخصوں نے میری پیٹھ توڑدی(یعنی وُہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع