دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

لہر پر اس کی رنگت مزے بو کو اصل منبع کے لون طعم ریح سے ملاتے رہیں کہ یہ لہر اس منبع سے آئی ہے یا شیطانی پیشاب کی بد بو کھاری دھار دھوکا دے رہی ہے۔سخت دقت یہ ہے کہ اس پاك مبارك منبع کی کمال لطافت سے اس کا مزہ جلدزبان سے اتر جاتا ہے۔رنگت بو کچھ یاد نہیں رہتی اور ساتھ ہی ذائقہ شامہ باصرہ کا معنوی حس فاسد ہوجاتا ہے کہ آدمی منبع سے جدا ہو اور اسے گلاب اور پیشاب میں تمیز نہیں رہتی،ابلیس کا کھاری بد بو رنگ موت غٹ غٹ چڑھا تا اور گمان کرتا ہے کہ دریائے طریقت کا شیریں خوشبو خوش رنگ پانی پی رہا ہوں،لہذا شریعت منبع ودریا کی مثال سے بھی نہایت متعالی ہے وﷲ المثل الاعلٰی شریعت مطہر ہ ایك ربانی نور کا فانوس ہے۔کہ دینی عالم میں اس کے سوا کوئی روشنی نہیں اس کی روشنی بڑھتے بڑھتے صبح اور پھر آفتاب اور پھر اس سے بھی غیر متناہی درجوں زیادہ تك ترقی کرتی ہے جس سے حقائق اشیاء کاانکشاف ہوتا اور نور حق تجلی فرماتاہے یہ مرتبہ علم میں معرفت اور مرتبہ تحقیق میں حقیقت ہے تو حقیقت بین وہی ایك شریعت ہے کہ باختلاف مراتب اس کے مختلف نام رکھے جاتے ہیں جب یہ نور بڑھ کر صبح روشن کے مثل ہوتا ہے ابلیس لعین خیر خواہ بن کر آتا ہے اور اس سے کہتاہے "اطفی المصباح فقد اشرق الاصباح"چراغ ٹھنڈا کر کہ اب تو صبح خوب روشن ہوگئی،اگرآدمی دھوکے میں نہ آیا اور نور فانوس بڑھ کر دن ہوگیا ابلیس کہتاہے کیا اب بھی چراغ نہ بجھائے گا آفتاب روشن ہے۔احمق اب تجھے چراغ کی کیا حاجت ہے۔ ع

ابلہے کو روز روشن شمع کافوری نہد

(بیوقوف روشن دن کا فوری شمع رکھتاہے۔ت)

ہدایت الٰہی اگر دستگیر ہے تو بندہ لاحول پڑھتا اور اس ملعون کو دفع کرتاہے کہ اوعدواللہ! یہ جسے تو دن یا آفتاب کہہ رہا ہے آخر کیا ہے۔اسی فانوس کا تو نور ہے۔اسے بجھایا تو نور کہاں سے آئے گا،اس وقت وہ دغاباز خائب وخاسر پھرتاہے اور بندہ " نُوۡرٌ عَلٰی نُوۡرٍ ؕ یَہۡدِی اللہُ لِنُوۡرِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ"[1](نور پر نور ہے اور اپنے نور کی راہ بتاتاہے جسے چاہتاہے۔ت)کی حمایت میں نور حقیقی تك پہنچتاہے اور اگر دم میں آگیا اور سمجھا کہ ہاں دن تو ہوگیا اب مجھے چراغ کی کیا حاجت ہے ادھر فانوس بجھا اور معًا اندھیرا گھپ کہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دیتا۔جیسا کہ قرآن مجید نے فرمایا:


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۴/ ۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن