دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

(۶)بھائیو! علمائے صوری وقشری کسی طرح اس وراثت کی قابلیت نہیں رکھتے۔

(۷)نہ وہ علمائے ربانی کہے جاسکتے ہیں۔

(۸)ان کے دام تزویر سے اپنے آپ کو دور رکھنا العیاذ باﷲ یہ شیطان ہیں۔

(۹)منزل اصل طریقت کے سدر اہ ہوئے ہیں۔

(۱۰)یہ باتیں میں اپنی طرف سے نہیں کہتا،بہت سے علمائے حقانی واولیائے ربانی نے اپنی اپنی تصانیف میں ان کو تصریح سے لکھا ہے الی آخر الہذیانات التماس یہ کہ ان دونوں میں کس کا قول صحیح اور اس مسئلہ کی کیا تنقیح ہے۔اگر عمرو غلطی پر ہے تو اس پر کوئی شرعی تعزیر بھی ہے یانہیں؟ وہ کہتاہے میری غلطی جب ثابت ہوگی کہ میرے اقوال کا ابطال اولیاء کے اقوال ہدایت مآل سے کیا جائے ورنہ نہیں۔بینوا بالتفصیل التام توجروا یوم القیام(پوری تفصیل بیان کرو اور روزقیامت اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

الحمدﷲ الذی انزل الشریعۃ وجعلہا للوصول الیہ ہی الذریعۃ لمن ابتغی الیہ طریقا دونہا فقد خاب و ھوی وضل وغوٰی وافضل الصلوٰۃ واکمل السلام علی اکرم الرسل و افضل داع الی سبل السلام الذی شریعتہ ھی الطریقۃ بعین الحقیقۃ فبہا الوصول الی العلی الاکبر ومن خالفہا فسیصل ولکن الی این الی سقر وعلی الہ واصحابہ وعلمائہ واحزابہ وارثی علمہ و حاملی اٰدابہ اٰمین یارب العالمین* اللھم لك الحمد رب انی اعوذبك من ہمزات الشیطین واعوذبك رب ان یحضرون۔

تمام حمدیں اﷲ تعالٰی کے لئے جس نے شریعت نازل فرمائی اور اس کو اپنی طرف وصول کا ذریعہ بنایا یہی وسیلہ ہے اس کی طرف جانے والے کا کوئی اور راستہ ہو تو وہ ناکام ہو اور خواہش نفس گمراہی اور ضلالت میں مبتلا رہے تمام رسولوں سے اکرم رسول پر افضل صلوٰۃ واکمل سلام ہو جوسب سے بہتر دعوت دینے والا سلامتی کی راہ کا یہ وہ ذات ہے جس کی شریعت ہی طریقت اور عین حقیقت ہے اسی کے سبب اﷲ تعالٰی کے دربار میں وصول ہے اور جو اس کی مخالفت کرے گا وہ پہنچے گا کہاں جنہم میں،آپ کی آل پاك وصحابہ وعلماء اور جماعت پر جو آپ کے علم کے وارث ہیں اور آپ کے آداب کے حامل ہیں،آمین یارب العالمین،یا اللہ! حمد تیرے ہی لئے،میرے رب! میں تیری پناہ لیتاہوں شیطان کے وسوسوں سے اور تیری پناہ لیتا میرے رب! ان کے حاضر ہونے سے۔(ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن