30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقال العرفاء باعزاز شرع وعلماء ۱۳۲۷ھ
(علماء اور شریعت کی افضلیت پر اہل معرفت کا کلام)
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط
مسئلہ ۱۸۶:کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین ووارثان انبیاء ومرسلین صلوات اﷲ وسلامہ علی نبینا وعلیہم اجمعین اس مسئلہ میں کہ زید کہتاہے کہ حدیث شریف العلماء ورثہ الانبیاء(علماء انبیاء کے وارث ہیں۔ت)میں علمائے شریعت وطریقت دونوں داخل ہیں،اور جامع جو شریعت وطریقت ہیں وہ وراثت کے رتبہ اعظم وابجل ودرجہ اتم واکمل پر فائز ہیں،اور عمرو کا بیان ہے:
(۱)شریعت نام ہے چند فرائض وواجبات وسنن ومستحبات وچند مسائل حلال وحرام کا،جیسے صورت وضو ونماز وغیرہ۔
(۲)اور طریقت نام ہے وصول الی اﷲ تعالٰی کا۔
(۳)اس میں حقیقت نماز وغیرہ منکشف ہوتی ہے۔
(۴)یہ بحرنا پیدا کنارو دریائے ذخار ہے اور وہ بمقابلہ اس دریا کے ایك قطرہ ہے۔
(۵)وراثت انبیاء کا یہی وصول الی اﷲ مقصود ومنشاء اور یہی شان رسالت ونبوت کا مقتضی خاص اسی کے لئے وہ مبعوث ہوئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع