30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رحمتہ بھم انہ ھوالرؤف الرحیم وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وبارك علی من بہ الصلاح والفلاح ولی الہ وصحبہ وابنہ وحزبہ اجمعین اٰمین۔ |
فضل سے جو فلاح والوں پ رکی بیشك وہی بڑا مہربان رحم والا ہے اور اﷲ درود وسلام وبرکت اتارے ان پرجن کے صدقے میں ہر صلاح وفلاح ہے اوران کے آل واصحاب اور ان کے بیٹے حضور غوث اعظم اور ان کے سب گروہ پر آمین۔(ت) |
ثم اقول: یہاں سے ظاہرہوا کہ اس میں راہ فلاح وسیلہ پر موقوف کہ ا س کو اس پر مرتب فرمایا تو ثابت ہوا کہ یہاں بے پیرا فلاح نہ پائے گا اورجب فلاح نہ پائے گا خاسر ہوگا تو حزب اﷲ سے نہ ہوا حزب الشیطان سے ہوگا کہ رب عزوجل فرماتاہے:
|
اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیۡطٰنِ ہُمُ الْخٰسِرُوۡنَ ﴿۱۹﴾ ""[1] "اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿۲۲﴾٪"[2] |
سنتاہے شیطان ہی کا گروہ خاسر ہے سنتاہے اﷲ ہی کا گروہ فلاح والا ہے۔ |
تودوسرا جملہ بھی ثابت ہوا کہ بے پیرے کا پیر شیطان ہے جس کا بیان ابھی گزرا نسأل اﷲ العفو والعافیۃ(ہم اﷲ تعالٰی سے معافی وعافیت کا سوال کرتے ہیں۔ت)
بالجملہ حاصل تحقیق یہ چند جملے ہوئے:
(۱)ہر بد مذہب فلاح سے دور ہلاکت میں چور ہ۔مطلقًا بے پیرا ہے،اور ابلیس ا س کا پیر،اگر چہ بظاہر کسی انسان کا مرید ہوبلکہ خود پیر بنے راہ سلوك میں قدم رکھے نہ رکھے ہرطرح لایفلح وشیخہ الشیطان(فلاح نہیں پائے گا اوراس کا پیر شیطان ہے۔ ت)کامصداق ہے۔
(۲)سنی صحیح العقیدہ کہ راہ سلوك نہ پڑا اگر فسق کرے فلاح پر نہیں مگر پھر بھی نہ بے پیرا ہے نہ اس کا پیر شیطان بلکہ جس شیخ جامع شرائط کا مرید ہو ا س کا مرید ہے ورنہ مرشد عام کا۔
(۳)یہ اگر تقوٰی کرے تو فلاح پر بھی ہے اور بدستور اپنے شیخ یا مرشد کا عام کا مرید غرض سنی کا مضایق سلوك میں نہ پڑا کسی خاص بیعت نہ کرنے سے بے پیرا نہیں ہوتا نہ شیطان کا مرد ہاں فسق کرے تو فلاح پر نہیں اور متقی ہو تو مفلح بھی ہے۔
(۴)اگر مضایق سلوك میں بے پیر خاص قدم رکھا اور راہ کھل ہی نہیں نہ کوئی مرض مثل عجب وانکار پیدا ہو تو اپنی پہلی حالت پر ہے اس میں کوئی تغیر نہ آیا شیطان اس کا پیر نہ ہوگا اور متقی تھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع