30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ظاہر عام لوگ نہیں سمجھ سکتے جس کے سبب عوام کو علماء علماء کو ائمہ،ائمہ کو رسول کی طرف رجوع فرض ہوئی کہ:
|
"فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾"[1] |
ذکروالوں سے پوچھو اگر تم نہیں جانتے۔ |
یہی حکم یہاں بھی ہے اور یہاں اہل اﷲ کروہ مرشد خاص باوصاف مذکورہ ہے تو جو اس راہ میں قدم رکھے اور(۱)کسی کو پیر نہ بنائے(۲)کسی مبتدع(۳)کسی جاہل کا مرید ہو جو پیر اتصال بھی نہیں(۴)ایسے پیر کا مرید ہو جو صرف پیر اتصال ہے قابل ایصال نہیں اور اس کے بھروسے پر یہ راہ طے کرنا چاہے(۵)شیخ ایصال ہی کا مرید ہو مگر خود رائی برتے اس کے احکام پر نہ لچے تو یہ شخص اس فلاح کو نہ پہنچے گا،اور اس راہ میں ضرور اس کا پیر شیطان ہوگا جس سے تعجب نہیں کہ اسے فلاح بلکہ نفس ایمان سے دور کردے والعیاذ باﷲ رب العالمین اقول: بلکہ اس کا نہ ہونا ہی تعجب ہے یہ نہ سمجھو کہ غلطی پڑے گی تو اسی قدر کہ اس راہ میں بہکے گا یہ فرض نہ تھی کہ اس کے نہ پانے سے اصلی فلاح نہ رہے۔نہیں نہیں عدد لعین تو دشمن ایمان ہے وقت وموقع کا منتظر ہے وہ کرشمے دکھاتاہے جن سے عقائد ایمانی پر حرف آتاہے۔آدمی ایك بات سنے ہوئے ہے اورا ب آنکھوں سے اس کے خلاف دیکھے توکس قدر مشکل ہے کہ اپنے مشاہدے کو غلط جانے اور اسی اعتقاد پر جمارہے حالانکہ لیس الخبر کالمعاینۃ شنیدہ کے بعد مانند دیدہ(سنی ہوئی بات دیکھنے کے مانند کب ہوسکتی ہے۔ت)پیر کامل کو چاہئے کہ ان شبہان کاکشف کرے۔ رسالہ مبارك اما قشیری میں ہے:
|
اعلم ان فی ھذہ الحالۃ قلما یخلوالمرید فی اوان خلوتہ فی ابتداء ارادتہ من الوسادس فی الاعتقاد [2]الی اٰخر ما افاد واجاد علینا بہ وعلیہ رحمۃ الملك الجواد۔ |
واضح ہو کہ اس حالت میں ابتدائے ارادت کے زمانہ خلوت میں کم کوئی مریدہوگا جسے عقائد میں وسوسہ نہ آتے ہو آخر مفید او جید بیان تک،اور ان پر اﷲ تعالٰی کی رحمت ہو۔(ت) |
ثم اقول: غالب یہی ہے کہ بے پیر اس راہ کاچلنے والا ان آفتوں میں گرفتار ہوجاتاہے اور گرگ شیطان اسے بے راعی کی بھیڑ پاکر نوالہ کرلیتاہے اگرچہ ممکن کہ لاکھوں میں ایك ایسا ہو جسے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع