30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فلاح انسان کے لئے بے شك مرشد خاص کی حاجت ہے اور وہ بھی شیخ ایصال کی شیخ اتصال اس کے لئے کافی نہیں اور اس کے ہاتھ پر بھی بیعت ارادت ہو،بیعت برکت یہاں بس نہیں اس راہ میں وہ شدید باریکیاں اور سخت تاریکیاں ہیں کہ جب تك کامل مکمل اس راہ کے جملہ نشیب وفراز سے آگاہ وماہر حل نہ کرے حل نہ ہوں گے نہ کتب سلوك کا مطالعہ کام دے گا کہ یہ دقائق تقوٰی کی طرح محدود نہیں جن کا ضبط کتاب کر سکے الطر ق الی اﷲ بعددانفاس الخلائق اﷲ تك راستے اتنے ہیں جتنی تمام مخلوقات کی سانسیں،حضور سیدنا غوث رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
ان اﷲ لایتجلی لعبد فی صفتین ولا فی صفۃ لعبدین [1] الخ۔رواہ فی البہجۃ الشریفۃ وفیہ ثنیا یطول شرحہا۔ |
اﷲ تعالٰی عزوجل نہ ایك بندے پر دو صفتوں میں تجلی فرمائے نہ ایك صفت سے دو بندوں پر(یہ ارشاد مبارك بہجۃ الاسرار شریف میں روایت کیا اور اس میں ایك استثناء ہے جس کی شرح طویل ہے۔ت) |
اور ہر راہ کی دشواریاں،باریکیاں،گھاٹیاں جد اہیں جن کو نہ یہ خود سمجھے سکے گا نہ کتاب بتائے گی اور وہ پرانا دشمن مکار پر فن ابلیس لعین ہر وقت ساتھ ہے۔اگر بتانے والا آنکھیں کھولنے والاہاتھ پکڑنے والا مدد فرمانے ولا ساتھ نہ ہو تو خدا جانے کس کھوہ میں گرائے کس گھاٹی میں ہلاك کرے،ممکن ہے کہ سلوك درکنار معاذاﷲ ایمان تك ہاتھ سے جائے جیسا کہ اس کا کہنابارہا واقع ہوچکاہے حضور سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ابلیس کے مکر کو رد فرمانا اور اس کا کہنا اے عبدالقادر ! تمھیں تمھارے علم نے بچالیا ورنہ اسی دھوکے سے میں نے ستر اہل طریق ہلاك کئے ہیں،معروف ومشہور اور کتب ائمہ مثل بہجۃ الاسرار شریف وغیرہا میں مروی(یعنی یہ روایت لکھی ہوئی ہے)ومسطور۔
اقول:حاشایہ مرشدعام کا عجز نہیں بلکہ اس کے سمجھنے سے سالك کا عجز ہے مرشد عام میں سب کچھ ہے " مَا فَرَّطْنَا فِی الۡکِتٰبِ مِنۡ شَیۡءٍ "[2] ہم نے کتاب میں کوئی چیز اٹھا نہ رکھی مگر احکام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع