دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

عوارف شریف میں ہے:

اماخرقۃ التبرك فیطبلھا من مقصودہ التبرك بزی القوم ومثل ھذا لایطالب بشرائط الصحۃ بل یوصی بلزوم حدود الشرع و مخالطۃ ھذا الطائفۃ لتعود علیہ برکتھم ویتادب بادابھم فسوف یرقیہ ذٰلك الی الاھلیۃ الخرقۃ الارادۃ فعلی ھذہ خرقۃ التبرك مبذولۃ لکل طالب وخرقۃ الارادۃ ممنوعۃ الامن الصادق الراغب [1]۔

جو شخص خرقہ تبرك کاخواہاں ہے تو اس کا مقصود صرف یہ ہے کہ وہ صوفیائے کے اس لباس سے برکت حاصل کرے اس کے لئے وہ تمام شرائط مخلوق نہیں رکھے جاتے جو خرقۃ وارادت کے لئے ضروری ہیں بلکہ صرف اتنا کہیں گے کہ شریعت کا پابند رہ اور اولیاء کی صحبت اختیار کر کہ شاید اس کی برکت اسے خرقہ ارادت کااہل کردے یہی وجہ ہے کہ خرقہ تبرك تو ہر طالب حقیقت کو دیا جاسکتاہے مگر خرقہ ارادت صرف طلب صادق کے لئے مخصوص ہے۔(ت)

توظاہر ہوا کہ اس کا ترك نافی فلاح نہیں۔نہ کہ معاذاﷲ مرید شیطان کردے۔

اکابر علماء وائمہ میں ہزار ہا وہ گزرے ہیں جن سے یہ بعیت خاصہ ثابت نہیں یاکی تو آخرعمر میں بعد حصول مرتبہ امامت اور وہ بھی بیعت برکت جیسے امام ابن حجر عسقلانی نے سیدی مدین قدس سرہ،کے دست مبارك پر،اقول ہاں جو اس کا ترك بوجہ انکار کرے اسے باطل ولغو جانے وہ ضرور گمراہ اور بے فلاں ومرید شیطان ہے جب کہ اس انکار مطلق ہو،اوراگر اپنے عصر ومصر میں کسی کو بیعت کے لئے کافی نہ جانے تو اس کا حکم اختلاف منشا سے مختلف ہوگا،اگر یہ اپنے تکبر کے باعث ہے تو

" اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثْوًی لِّلْمُتَکَبِّرِیۡنَ ﴿۶۰"[2] کیا جہنم میں متکبروں کا ٹھکانا نہیں،اور اگر بلاوجہ شرعی اپنی بدگمانی کے باعث سب کو نااہل جانے تو یہ بھی میری کبیرہ ہے اور مرتکب کبیرہ مفلح نہیں۔اوراگر ان میں وہ باتیں ہیں کہ اشتباہ میں ڈالتی ہیں اور یہ بنظر احتیاط بچتا ہے تو الزام نہیں۔

ان من الحرم سوء الظن دع مایریك الی مالایریبک۔

بیشك احتیاط میں داخل ہے،برا پہلو بچنے کے لئے سوچ لینا جس بات میں تجھے دغدغہ ہو اسے چھوڑ کر وہ اختیار کر جو بے دغدغہ ہو۔

 


 

 



[1] عوارف المعارف الباب الثانی عشرۃ مطبعۃ المشہد الحسینی قاہرہ ص۸۰

[2] القرآن الکریم ۳۹/ ۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن