دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

بہتر کہ انھوں نے قرآن وحدیث کے خلاف حکم دئے،یہ ان کی غلطیاں نکال رہے ہیں،یہ گمراہی بد دین غیر مقلد ہے۔

(۴)اس سے بدتر وہابیت کی اصل علت کہ تقویۃ الایمان پر سر منڈا بیٹھے،ا س کے مقابل قرآن وحدیث پس پشت پھینك دئے اﷲ ورسول جل وعلا وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك اس ناپاك کتاب کے طور معاذاﷲ مشرك ٹھہریں اور یہ اﷲ ورسول کو پیٹھ دے کر اسی کے مسائل پر ایمان لائیں۔

(۵)ان سے بدتر ان میں دیوبندی کہ انھوں نے گنگوہی ونانوتوی وتھانوی اپنے اہبارورہبان کفر کو اسلام بنانے کے لئے اﷲ ورسول کو سخت سخت گالیاں قبول کیں۔

(۶)قادیانی(۷)نیچیری(۸)چکڑالوی(۹)روافض(۱۰)خوارج(۱۱)نواصب(۱۲)معتزلہ وغیرہم۔

بالجملہ جملہ مرتدین یا ضالین معاندین دین کہ سب مرشد عا م کے مخالف ومنکر ہیں،یہ اشد ہالك ہیں اور ان سب کا پیر شیطان اگرچہ بظاہر کسی کی بیعت کا نام لیں بلکہ خود پیر وولی وقطب بنیں۔قال اﷲ تعالٰی:

" اِسْتَحْوَذَ عَلَیۡہِمُ الشَّیۡطٰنُ فَاَنۡسٰىہُمْ ذِکْرَ اللہِ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزْبُ الشَّیۡطٰنِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیۡطٰنِ ہُمُ الْخٰسِرُوۡنَ ﴿۱۹﴾ "[1]

شیطان نے انھیں اپنے گھیرے میں لے کر اﷲ تعالٰی کی یاد بھلادی وہی شیطان کے گروہ ہیں سنتا ہے شیطان ہی کے گروہ زیاں کار ہیں۔

فلاح تقوٰی

اقول:(میں کہتاہوں)اس کے لئے مرشد خاص کی ضرورت بایں معنی نہیں کہ بے اس کے یہ فلاح مل ہی نہ سکے یہ جیسا کہ اوپر گزرا،فلاں ظاہر ہے اس کے کلام واضح ہیں،آدمی اپنے علم سے یا علماء سے پوچھ پوچھ کر متقی بن سکتاہے اعمال قلب میں اگر چہ بعض دقائق ہیں مگر محدود اور کتب ائمہ مثل امام ابوطالب مکی وامام حجۃ الاسلام الی وغیرہما میں مشروح تو بے بیعت بھی اس کی راہ کشادہ اور اس کا دروازہ مفتوح،یہ جب کہ اسی قدر پراقتصار کرے تو ہم اوپر بیان کر آئے کہ غیر متقی سنی بھی بے پیرا نہیں،


 

 



[1] القرآن الکریم ۵۷ /۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن