دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

لی الجنۃ [1]۔

میں ہے اور میرے رب عزوجل نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میرے مریدوں اور ہم مذہبوں اورمیرے ہر چاہنے والے کو جنت میں داخل فرمائے گا(و الحمد اﷲ رب العالمین)

دوم:بیعت ارادت کہ اپنے ارادہ واختیار سے یکسر باہر ہوکر اپنے آپ کو شیخ مرشد ہادی برحق واصل حق کے ہاتھ میں بالکل سپرد کردے اسے مطلقًا اپنا حاکم ومالك ومتصرف جانے،اس کے چلانے پر راہ سلوك چلے کوئی قدم بے اس کی مرضی کے نہ رکھے اس کے لئے بعض احکام یا اپنی ذات میں خود اس کے کچھ کام اگر اس کے صحیح نہ معلوم ہوں انھیں افعال خضرعلیہ الصلٰوۃ والسلام کے مثل سمجھے اپنے عقل کا قصور جانے،اس کی کسی بات پر دل میں بھی اعتراض نہ لائے اپنی ہر مشکل اس پر پیش کرے غرض اس کے ہاتھ میں مردہ بدست زندہ ہوکر رہے۔یہ بیعت سالکین ہے اور یہی مقصود ومشائخ مرشیدین ہے۔یہی اﷲ عزوجل تك پہنچاتی ہے یہی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے لی ہے جسے سیدنا عبادہ بن صامت انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ:

بایعنا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علی السمع والطاعۃ فی العسر والیسر والمنشط والمکرہ و ان لاننازع الامر اھلہ [2]۔

ہم نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اس پر بیعت کی کہ ہر آسانی ودشواری ہر خوشی وناگواری میں حکم سنیں گے اور اطاعت کریں گے اور صاحب حکم کے کسی حکم میں چون چرانہ کریں گے،

شیخ ہادی کا حکم رسول کا حکم ہے اور رسول کاحکم اﷲ کاحکم اور اﷲ کے حکم میں مجال دم زدن نہیں، اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اَمْرًا اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ اَمْرِہِمْ ؕ وَمَنۡ یَّعْصِ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ

کسی مسلمان مرد وعورت کو نہیں پہنچتا کہ جب اﷲ ورسول کسی معاملہ میں کچھ فرمادیں تو پھر انھیں کام کا کوئی اختیار رہے اور جو اﷲ ورسول کی نافرمانی

 


 

 



[1] بہجۃ الاسرار ذکر فصل اصحابہ وبشراھم مصطفی البابی مصر ص۱۰

[2] صحیح بخاری کتاب الفتن باب قول النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سترون بعدی امورا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۰۴۵،صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب وجوب طاعۃ الامراء فی غیر معصیۃ لہ، قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن