دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

سیدناشیخ الشیوخ شہاب الحق والدین سہرودی رضی اﷲ تعالٰی عنہ عوارف المعارف شریف میں فرماتے ہیں:

واعلم ان الخرقۃ خرقتان خرقۃ الارادۃ وخرقۃ التبرك والاصل الذی قصدہ المشایخ للمریدین خرقۃ الارادۃ وخرقۃ التبرك تشبہ بخرقۃ الارادۃ فخرقۃ الارادۃ للمرید الحقیقی وخرقۃ التبرك للمتشبہ ومن تشبہ بقوم فھومنہم [1]۔

واضح ہو کہ خرقے دو ہیں:خرقہ ارادات و خرقہ تبرک،مشائخ کا مریدوں سے اصل مطالعہ خرقہ ارادت ہے اور خرقہ تبرك کو اس سے مشابہت ہے تو حقیقی مرید کے لئے خرقہ ارادت ہے اور مشابہت چاہنے والوں کے لئے خرقہ تبرك اور جو کسی قوم سے مشابہت چاہے وہ انہی میں ہے۔(ت)

ثانیًا: ان غلامان خاص کے ساتھ ایك سلك میں منسلك ہونا     ع

بلبل ہمیں کہ قافیہ گل شود بس است

(بلبل کو یہی کہ پھول کی صحبت ہو کافی ہے۔ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ھم القوم لایشقی بہم جلیسہم [2]۔

وہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے والا بھی بدبخت نہیں رہتا۔

ثالثًا: محبوبان خدا آیہ رحمت ہیں،وہ اپنا نام لینے والے کو اپنا کرلیتے ہیں اور اس پر نظر رحمت رکھتے ہیں امام یکتا سیدی ابوالحسن نورا لملۃ والدین علی قدس سرہ،بہجۃ الاسرار شریف میں فرماتے ہیں:حضور پر نور سیدنا غوث الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے عرض کی گئی کہ اگر کوئی شخص حضور کا نام لیوا ہو اور اس نے نہ حضور کے دست مبارك پر بیعت کی ہو نہ حضور کاخرقہ پہنا ہو کیا وہ آپ کے مریدوں میں شمار ہوگا فرمایا:

من انتمی الی وتسمٰی لی قبلہ اﷲ تعالٰی و تاب علیہ ان کان علی سبیل مکروہ وھو من جملۃ اصحابی وان ربی عزوجل وعدنی ان یدخل اصحابی واھل مذھبی وکل محب

جو اپنے آپ کو میری طرف نسبت کرے اور اپنا نام میرے غلاموں کے دفتر میں شامل کرے اﷲ اسے قبول فرمائے گا اور اگر وہ کسی ناپسندیدہ راہ پر ہو تو اسے توبہ دے گا اور وہ میرے مریدوں کے زمرے

 


 

 



[1] عوارف المعارف الباب الثانی عشرۃ مطبعۃ الشہد الحسینی القاہرۃ ص۷۹

[2] جامع الترمذی ابواب الدعوات ۲ /۱۹۹ و مسند احمد بن حنبل ۲ /۲۵۳ و ۳۵۹ و ۳۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن