30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیرکی تعظیم لازم ہے اور فاسق کی توہین واجب ہے۔دونوں کا اجتماع باطل،تبیین الحقائق امام زیلعی وغیرہ میں دربارہ فاسق ہے:
|
فی تقدیمۃ للامامۃ تعظیمۃ قد وجب علیہم اھانتہ شرعًا [1]۔ |
امامت کے لئے اسے آگے کرنے میں اس کی تعظیم ہے اور شرع میں تو اس کی توہین واجب ہے۔(ت) |
دوم: شیخ ایصال کہ شرائط مذکورہ کے ساتھ مفاسد نفس انفس کے فسادات ومکائد شیطان(شیطان کی مکاریاں)ومصائر ہوا (خواہشات کا شکار)سے آگاہ ہو،دوسرے کی تربیت جانتا اور اپنے متوسل پر شفقت تامہ رکھتا ہو کہ اس کے عیوب پر اسے مطلع کرے ان کا علاج بتائے جو مشکلات اس راہ میں پیش آئیں حل فرمائے نہ محض سالك ہو نہ نرا مجذوب،عوارف شریف میں فرمایا :یہ دونوں قابل پیری نہیں۔
اقول:اس لئے کہ اول خود ہنوز راہ میں ہے اور دوسرا طریق تربیت سے غافل،بلکہ مجذوب سالك ہو یا سالك مجذوب،اور اول اولٰی ہے۔
اقول:اس لئے کہ وہ مراد ہے اور یہ مرید،پھر بیعت بھی دو۲ قسم ہے:
اوّل: بیعت برکت کہ صرف تبرك کے لئے داخل سلسلہ ہوجانا آج کل عام بیعتیں یہی ہیں،وہ بھی نیك نیتوں کی،ورنہ بہتوں کی بیعت دنیاوی اغراض فاسدہ کے لئے ہوتی ہے۔وہ خارج ازبحث ہے۔اس بیعت کے لئے شیخ اتصال کہ شرائط اربع کا جامع ہو بس ہے۔
اقول:بیکار یہ بھی نہیں،مفید اور بہت مفید،اور دنیاواخرت میں بکارآمد ہے۔محبوبان خدا کے غلاموں کے دفتر میں نام لکھا جانا ان سے سلسلہ متصل ہوجانا فی نفسہٖ سعادت ہے۔
اوّلًا: ان کے خاص غلاموں سا لکان راہ سے اس امر میں مشابہت اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من تشبہ بقوم فھو منہم [2]۔ |
جو جس قوم سے مشابہت پیدا کرلے وہ انہی میں سے ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع