30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے ہر گز اتصال حاصل نہ ہوگا،بیل سے دودھ یا بانجھ سے بچہ مانگے کی مت جداہے۔
(۲)شیخ سنی العقیدہ ہو بدمذہب گمراہ کا سلسلہ شیطان تك پہنچے گا نہ کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك آج کل بہت کھلے ہوئے بددینوں بلکہ بے دینو حتی کہ وہابیہ نے کہ سرے سے منکر ودشمن اولیاء ہیں مکاری کے لئے پیری مریدی کا جال پھیلا رکھا ہے۔ہو شیار خبردار احتیاط احتیاط ؎
اے بسا ابلیس آدم روئے ہست پس بہر دستے نباید داددست
(بہت سے ابلیس انسانی شکلوں میں ہیں پس ہر ہاتھ میں ہاتھ نہیں دینا چاہئے۔ت)
(۳)عالم ہو اقول علم فقہ اسی کی اپنی ضرورت کے قابل کافی اور لازم کہ عقائد اہلسنت سے پورا واقف کفر واسلام وضلالت وہدایت کے فرق کا خوب عارف ہو ورنہ آج بد مذہب نہیں کل ہوجائے گا ع
فمن لم یعرف الشرفیوما یقع فیہ
(جو شر سے آگاہ نہیں آگاہ نہیں ایك دن اس میں پڑجائیگا۔ت)
صدہا کلمات وحرکات ہیں جن سے کفر ولازم آتاہے اور جاہل براہ جہالت ان میں پڑ جاتے ہیں،اول تو خبر ہی نہیں ہوتی کہ ان کے قول یافعل سے کفرسرزد ہوا اور بے اطلاع تو بہ ناممکن تو مبتلا کے مبتلا ہی رہے اور اگر کوئی خبر دے تو ایك سلیم الطبع جاہل ڈر بھی جائے تو یہ بھی کرلےمگر وہ جو سجادہ مشیخت پر ہادی ومرشد بنے بیٹھے ہیں ان کی عظمت کہ خود ان کے قلوب میں ہے کب قبول کرنے دے۔
|
" وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُ اتَّقِ اللہَ اَخَذَتْہُ الْعِزَّۃُ بِالۡاِثْمِ"[1] |
جب اس سے کہا جائے اﷲ تعالٰی سے ڈر تو اسے اور ضد چڑھتی ہے گناہ کی۔(ت) |
اور اگر ایسے ہی حق پرست ہوئے اور مانا تو کتنا،اتنا کہ آپ تو بہ کرلیں گے۔قول وفعل کفر سے جو بیعت فسخ ہوگئی اب کسی کے ہاتھ پر بیعت کریں اور شجرہ اس جدید شیخ کے نام سے دین اگر چہ شیخ اول ہی کا خلیفہ ہو یہ ان کا نفس کیونکر گورا کرے،نہ اسی پر راضی ہوں گے کہ آج سے سلسلہ بند کریں مرید کرنا چھوڑیں لاجرم وہی سلسلہ کہ ٹوٹ چکا جاری رکھیں گے لہذا علم عقائد ہونا لازم ہے۔
(۴)فاسق معلن نہ ہو،اقول اس شرط پر حصول اتصال کا توقف نہیں کہ مجرد وفسق باعث فسخ نہیں مگر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع