دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ثلاث لم تسلم منہا ھذا ا لامۃ الحسد و الظن و الطیرۃ الاانبئکم بالمخرج منہا اذا ظننت فلا تحقق واذا حسدت فلاتبغ واذا تطیرت فامض،رواہ رستہ فی کتاب [1]الایمان عن الامام الحسن البصری مرسلا ووصلہ ابن عدی عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بلفظ اذاحسدتم فلاتبغوا واذا ظنتم فلا تحققوا واذا تطیرتم فامضوا وعلی اﷲ فتوکلوا [2]۔

تین خصلتیں اس امت سے نہ جھوٹیں گی،حسد،بدگمانی اور بدشگونی،کیامیں تمھیں ان کا علاج نہ بتادوں،بد گمانی آئے تو اس پر کاربند نہ ہو اور حسد آئے تو محسود پر زیادتی نہ کراور بدشگونی کے باعث کے سے کام رك نہ رہو(اس حدیث کو رستہ نے کتاب الایمان میں امام حسن بصری سے بے ذکر صحابہ سے روایت اور ابن عدی نے متصل ابوہررہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے کہ رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا جب تمھارے دل میں حسد آئے توزیادتی نہ کرو اور بدگمانی آئے تو اسے جما نہ دو اور بدشگونی آئے تو رکو نہیں اور اﷲ ہی پر بھروسہ کرو۔ت)

یہ فلاح قوٰی ہے اس سے آدمی سچا متقی ہوجاتاہے۔ہم نے اسے فلاح ظاہر بایں معنیں کہا کہ اس میں جو کچھ کرنا نہ کرنا ہے اس کے احکام ظاہر وواضح ہوچکے ہیں " قَدۡ تَّبَیَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَیِّ ۚ"[3]۔(بیشك ہدایت ظاہر ہوگئی گمراہی سے۔ت)

دوم: فلاح باطنی کہ قلب وقالب رذائل سے متخلی اور فضائل سے متجلی کرکے بقا پائے شرك خفی دل سے دورکئے جائیں یہاں تك کہ لا مقصود الا اﷲ(کوئی مقصود نہیں سوائے اﷲ کے۔ت)پھر لامشھود الا اللہ(کوئی نظر میں نہیں سوائے اﷲ کے) پھر لاموجود الا اللہ(کوئی وجود ذاتی نہیں رکھتا سوائے اﷲ کے)متجلی ہو یعنی اولا ارادہ غیر سے خالی ہو پھر غیر نظر سے معدم ہو پھر حق حقیقت جلوہ فرمائے کہ وجود اسی کے لئے ہے باقی سب ظلال وپرتو،یہ منتہائے فلاح وفلاح احسان ہے۔فلاح تقوٰی میں تو عذاب سے دور اور جنت کا چین تھا کہ: 

" فَمَنۡ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَنَّۃَ

جو جہنم سے بچا کر جنت میں داخل کیا گیا وہ ضرور

 


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ سۃ فی کتا ب الایمان حدیث ۴۳۷۸۹ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶ /۲۷ و ۲۸

[2] کنز العمال بحوالہ عد عن ابی ہریرہ حدیث ۷۴۴۱ موسسۃ الرسالہ بیروت ۳ /۴۶۱

[3] القرآن الکریم ۲/ ۲۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن