دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

حدیث میں ہے ایك شخص روز قیامت حاضر لایا جائے گا،ار شاد ہوگا ا س کے چھوٹے چھوٹے گناہ اس پر پیش کرو اور بڑے بڑے ظاہرنہ کرو۔اس سے کہا جائے گا تو نے فلاں فلاں دن یہ یہ کام کئے وہ مقرہوگا اور اپنے بڑے گناہوں سے ڈررہا ہوگا کہ ارشاد ہوگا اعطوہ مکان کل سیئۃ حسنۃ اسے ہر گناہ کی جگہ ایك نیکی دو۔اب کہہ اٹھے گا کہ الٰہی! میرے اور بہت سے گناہ ہیں وہ تو سننے میں آئے ہی نہیں،یہ فرما کر حضور انور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اتنا ہنسے کہ آس پاس کے دندان مبارك ظاہر ہوئے رواہ الترمذی [1] عن ابن ذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ(ترمذی نے ابوذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت)بالجملہ وقوع کے لئے سوا اسلام اور اﷲ ورسول کی رحمت کے اور کوئی شرط نہیں جل وعلاوصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔

دوم: امیدیعنی انسان کے اعمال،افعال،اقول،احوال ایسے ہوناکہ اگر انہی پر خاتمہ ہو تو کرم الٰہی سے امید واثق ہوکہ بلا عذاب داخل جنت کیا جائے۔یہی وہ فلاح سے جس کی تلاش کاحکم ہے کہ 

" سَابِقُوۡۤا اِلٰی مَغْفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمْ وَ جَنَّۃٍ عَرْضُہَا کَعَرْضِ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ ۙ"[2]

جلدی کرو اپنے رب کی مغفرت اور اس کی جنت کی طرف جس کی چوڑان آسمان وزمین کے پھیلاؤ کی مانندہے۔(ت)

اس لئے کہ کسب انسانی اسی سے متعلق یہ پھر دو۲ قسم:

اول: فلاح ظاہر،حاشا اس سے وہ مرادنہیں کہ نرے ظاہر دارو کو مطلوب جن کی نظر صرف اعمال جوارح پر مقصور ظاہر احکام شرع سے آراستہ اور معاصی سے منزہ کرلیا اور متقی بن گئے اگر چہ باطل ریا وعجب وحسد وکینہ وحب مدح وحب جاہ ومحبت دنیا و طلب شہرت وتعظیم امراء وتحقیر مساکین واتباع شہوات ومداہنت۱؎ وکفران ۲؎نعم وحرص،وبخل وطول ۳؎امل وسوئے ظن و عناد حق اوراصرار باطل و مکر وغدر وخیانت وغفلت وقسوت۴؎ وطمع وتملق ۵؎واعتماد خلق ونسیان خالق۶؎ ونسیان موت و جرأت علی اﷲ ونفاق واتباع شیطان وبندگی نفس ورغبت بطالت۷؎ وکراہت عمل و۸؎قلت خشیت وجزع ۹؎و عدم۱۰؎ خشوع وغضب۱۱؎ لنفس وتساہل۱۲؎ فی اﷲ وغیرہا مہلکات۱۳؎ آقات سے گندہ ہورہا ہو جےسے مزبلہ پر زربفت

۱؎  دین میں سستی ۲؎  نعمتوں کی ناشکری ۳؎ لمبی آرزو ۴؎ دل کی سختی ۵؎ چاپلوسی  ۶؎  خدا کو بھول جانا ۷؎ باطل کی رغبت ۸؎  ڈر کی کمی ۹؎ بے صبری ۱۰؎ خشوع کا نہ ہونا ۱۱؎ نفس کے لئے ناراض ہونا ۱۲؎  اﷲ کے بارے میں سستی کرنا۔ ۱۳؎ ہلاك کرنےوالی آفتیں (ت)


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب صفۃ جہنم باب ماجاء ان للنار نفیس الخ امین کمپنی دہلی ۲/۸۳

[2] القرآن الکریم ۵۷ /۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن