دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

شفعت حتی اعطانی اﷲ من ذٰلك ان قال یامحمد ادخل من امتك من خلق اﷲ من شہدان لا الہ الا اﷲ یوما واحدا مخلصا ومات علی ذٰلك رواہ احمد [1] بسند صحیح عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

شفاعت کے لئے کھڑا ہوں گا قبول ہوگی،یہاں تك کہ میرا رب فرمائے گا کہ تمام مخلوق میں جتنی تمھاری امت ہے ان میں جو توحید پر مرا ہو اسے جنت میں داخل کردو،(اسے احمد نے بسند صحیح حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ ت)

کہ یہاں کلام امت میں ہے تو یہاں لا الہ الا اﷲ سے پور اکلمہ طیبہ مراد ہے جیسا کہ انھوں نے امام احمد صحیح ابن حبان حدیث ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

شفاعتی لمن شہدان لا الہ الا اﷲ ملخصا وان محمد رسول اﷲ یصدق لسانہ قلبہ و قلبہ لسانہ [2]۔

اللھم اشہد وکفی بك شہیدا انی اشھد بقلبی ولسانی انہ لا الہ الا اﷲ وان محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حنیفا مخلصا وما انا من المشرکین و الحمدﷲ رب العالمین۔

میری شفاعت ہر اس شخص کے لئے ہے جواﷲ کی تو حیداور میری رسالت پر اخلاص سے گواہی دیتا ہو کہ زبان دل کے موافق ہواور دل زبان کے۔

الٰہی!گواہ ہوجا اور تیری ہی گواہی کافی ہے کہ میں اپنے دل و زبان سے گواہی دیتاہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اسکے رسول ہیں سب باطل دینوں سے کنارہ کرتاہوا خالص اسلام والاہو کر،اور میں مشرکوں میں سے نہیں اور سب تعریفیں اﷲ رب العالمین کے لئے ہیں۔(ت)

دوم: کامل رستگاری کہ بے سبقت عذاب دخول جنت ہوا س کے د وپہلو ہیں:

اول: وقوع یہ مذہب اہلسنت میں محض مشیت الٰہی پر ہے جسے چاہے ایسی فلاح عطا فرمائے اگر چہ لاکھوں کبائر کا مرتکب ہواور چاہے تو ایك عــــــہ گناہ صغیرہ پر گرفت کرلے اگر چہ لاکھوں حسنات رکھتاہو۔

عــــــہ: اگر چہ وہ ایسا کرے گا نہیں۔ (باقی برصفحہ آیندہ)


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۷۸

[2] مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۳۰۷،مواردالظمان باب جامع فی البعث والشفاعۃ حدیث ۲۵۹۴ المطبعۃ السلفیہ مکۃ المکرمہ ص۶۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن