دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

دیکھو امیر المومنین نے اس بیعت کو اپنی ہی بیعت قرار دیا نہ کہ لشکری کی،اور حضرت طلحہ نے امیر المومنین ہی کو امیر المومنین مستحق بیعت سمجھا نہ کہ معاذاﷲ لشکری کو۔

ذٰلك برھانان من ربك وقد عرضتہ علی محقق الشریعۃ والطریقۃ مولٰینا محب الرسول عبدالقادر القادری البدایونی حفظہ اﷲ تعالٰی عن شر کل مجونی وفتونی فاقرہ وصوبہ واستحسنہ واعجبہ،واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

یہ دونوں برہان تیرے رب کی طرف سے ہیں اور تحقیق میں نے پیش کیا اس کو شریعت و طریقت کے محقق مولانا محب رسول عبدالقادر قادری بدایونی پر،اﷲ تعالٰی ان کو محفوظ رکھے ہر بے حیا اور فتین کے شر سے،پس اس کو ثابت رکھا اور اس کو صواب قرار دیا اور اس کو عجیب اور مستحسن قرار دیا،اور اﷲ تعالٰی پاك ہر عیب سے اور برتر ہے سب سے زیادہ جاننے والا اور اس کا علم جلیل اس کی بزرگی اتم اور مضبوط ہے۔(ت)

مسئلہ ۱۸۴:        از جالندھر محلہ راستہ متصل مکان ڈپٹی احمد جان صاحب مرسلہ محمد احمد خاں صاحب            ۲۰/ شوال ۱۳۱۴ھ

اگر عورت نیك خصلت پابند شریعت واقف طریقت اپنے ہاتھ پر عورتوں اور مردوں کو بیعت کرتا شروع کردے تو ازروئے طریقت اور شریعت یہ بیعت درست ہے یانہیں؟ بحوالہ کتب مع عبارات تحریر فرمائیں۔

الجواب:

اولیائے کرام کا اجماع ہے کہ داعی الی اﷲ کا مرد ہونا ضرور ہے لہذا سلف صالحین سے آج تك کوئی عورت نہ پیر بنی نہ بیعت کیا۔حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لن یفلح قوم ولو امرھم امرأۃ [1]رواہ الائمۃ احمد و البخاری والترمذی والنسائی

ہر گز وہ قوم فلاں نہ پائے گی جنھوں نے کسی عورت کو والی بنایا،اس کو ائمہ کرام احمد وبخاری و

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الفتن قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۵۲،جامع الترمذی ابوب الفتن امین کمپنی دہلی ۲/ ۵۱،سنن النسائی کتاب ادب القضاۃ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲ /۳۰۴،مسند احمد بن حنبل عن ابی بکرۃ المکتب الاسلامیۃ بیروت ۵ /۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن