دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

شرط ناگزیرست:

یکے آنکہ سنی صحیح العقیدہ باشد زیر اکہ بد مذہبیاں سگان دوزخ اند بدترین خلق چنانچہ درحدیث آمدہ ست۔

دوم عالم بعلم ضروری بودن کہ   ع

بے علم نتواں خداراشناخت

سوم اجتناب کبائر کہ فاسق واجب التوہین است ومرشد واجب التعظیم ہر دو چہ گونہ بہم آید۔

چہارم اجازت صحیحہ متصلہ کما اجمع علیہ اھل الباطن۔

ہر کہ ازنہا ہیچ شرطے رافاقدست اور ا نشاید پیر گرفتن۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

شرطیں ضروری ہیں:

ایك یہ کہ سنی صحیح العقیدہ ہو اس لئے کہ بدمذہب دوزخ کے لئے کتے ہیں اوربدترین مخلوق،جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔

دوسری شرط ضروری علم کا ہونا،اس لئے کہ بے علم خدا کوپہچان نہیں سکتا۔

تیسری یہ کہ کبیرہ گناہوں سے پرہیرز کرنا اس لئے کہ فاسق کی توہین واجب ہے اور مرشد واجب التعظیم ہے دونوں چیزیں کیسے اکھٹی ہوں گی۔

چوتھی اجازت صحیح متصل ہوجیسا کہ اس پر اہل باطن کا اجما ع ہے۔

جس شخص میں ان شرائط من سے کوئی ایك شرط نہ ہوتو اس کو پیر نہیں پکڑنا چاہئے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۸۳:             ۸/ ربیع الآخر شریف ۱۳۱۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں احمد ایك ولی اﷲ امام وقت کا مرید وغلام اور امام ممدوح کی طرف سے مجاز وماذون ہے بعد وصال شریف اپنے شیخ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے احمد کو بوجہ کثرت ذنوب خیال تجدید بیعت آیا احمد نے اپنے مشائخ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی بعض تصانیف میں دیکھا تھا کہ اگر شیخ تك بوجہ وصال یا بعد کے وصول نہ ہوسکے اور تجدید بیعت چاہے تو شیخ کے کپڑے پر تجدید کرے بایں لحاظ احمد نے مولانا حسین بن حسن خلیفہ وسجادہ نشین حضرت شیخ سے جامہ شیخ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی استدعا کی مولانا نے فرمایا جب جانشین شیخ موجود ہے کپڑے کی کیاحاجت ہے۔احمد کے بھی ذہن میں آیا کہ واقعی نیابت جانشین نیابت جامہ سے اتم واکمل ہونی چاہئے اس نیت سے مولانا کے ہاتھ پر بیعت کی مگر کبھی اپنا شیخ حضرت ولی اﷲ امام ممدوح رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے سوا دوسرے کو نہ جانا نہ قراءت شجرہ طیبہ میں کسی اور کانام داخل کیا،نہ جو شجرے اپنے بیعت کرنے والوں کو دئے ان میں کبھی حضرت شیخ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے بعد کوئی نام


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن