دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

اور دونوں طریق ثبوت کر ناکافی سمجھا جائے تو تمام سلاسل اولیاء اﷲ سے معاذاﷲ ہاتھ دھونا ہو کیا کوئی قادر ہے کہ شروع سلسلہ سے منتہی تك ہر بندہ خدا کا اپنے شیخ سے خلافت واجازت پانا ن کے سوا اور کسی طریقہ انیقہ سے ثابت کرسکے،حاشا وکلا تو اس کے انکار میں عیاذا باﷲ تمام سلاسل کا انکار لازم آتاہے۔وھو کما  تری(یہ وہ معاملہ جسے آپ سمجھتے ہیں)او رجب دلیل شرعی سے محمود کا سلسلہ سجادہ نشینی وخلافت ثابت تو خانقاہ مبارك میں رسم خرقہ پوشی سے اسے مانع ہونے کا کوئی حق حامد کو نہیں،نہ حامد خوہ کسی کاانکار قابل قبول ہوسکتاہے۔عقل ونقل کا قاعدہ اجماعیہ ہے کہ نفی پر مثبت مقدم ہوتاہے دو ثقہ گواہی دیں کہ زید وہندہ کا نکاح ہوا اور ہزار گواہ ہوں کہ نہ ہوا ان نافیوں کی بات ہر گز نہ سنی جائے گی کہ اس کا حاصل صرف اپنے علم کی نفی ہے یعنی ہمارے سامنے نہ ہوا اور اس سے نفی وقوع لازم نہیں آتی،اصول مسلمہ میں سے ہے:

المثبت مقدم علی النافی لان من یعلم حجۃ من لا یعلم۔

مثبت نافی پر مقدم ہے اس لئے کہ ہوجاتاہے وہ حجت ہے اس پر جو نہیں جانتا۔(ت)

الاشباہ میں ہے:

بینۃ النفی غیر مقبولۃ الا فی عشر(الی قولہ)وفی ایمان الہدایۃ لافرق بین ان یحیط علم الشاھد اولا [1]۔

نفی کی دلیل غیرمقبول ہے مگر دس چیزوں میں ہدایہ کی کتاب الایمان میں ہے کہ نہیں فرق درمیان اس کے کہ گواہ کاعلم احاطہ کرے یانہ(ت)

دور کیوں جائے سلاسل طریقت ہی دیکھئے ہر سلسلہ میں بتوسط امام حسن بصری حضرت امیر المومنین مولی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے انتساب موجود حالانکہ جماہیر اکابر ائمہ محدثین کہ فن رجال میں انھیں پر اعتماد اور انھیں کی طرف رجوع ہے۔ حضرت مولا علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے ان کے لئے سماع ہرگز نہیں مانتے مگر اسی قاعدہ عقلیہ ونقلیہ المثبت مقدم علی النافی لان من حفظ حجۃ علی من لم یحفظ(مثبت نافی پر مقدم ہے اس لئے کہ جس نے محفوظ رکھا اس کی بات حجت ہے اس پر جس نے محفوظ نہ رکھا)نے اتصال سلاسل میں اصلا خلل نہ آنے دیا جب اثبات کے سامنے ایسے اکابر کی نفی مقبول نہ ہوئی تو آج کل کے کسی صاحب کا انکار کیاا ثر ڈال سکتاہے۔رہا سوبرس تك اس رسم کا بعذر


 

 



[1] الاشباہ والنظائر کتاب القضاء والشہادات ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۵۲۔۳۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن