دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ہوئی جب زمانہ خالد میں خرقہ نہ رہنے کے سبب وہ رسم ادانہ ہوسکی رشید نے کہ نسل عمرو کا  نواں۹ سجادہ نشین اور معاصر خالد تھا دونوں روز خرقہ پوشی کی اب عمرو کے سلسہ میں حامداور زید کے خاندان میں محمود ہے جس نے علاوہ بیعت وخلافت خاندانی بزرگ ہوا خرقہ بھی واپس لیا اور رسم رفتہ پھر از سرنو تازہ کی،اب حامد اس کے استحااق خرقہ پوشی میں منازع ہے مرشد مرشد محمود تك خلافت خاندانی بہت معززین اہل خاندان وغیرہم کو مسلم اور ان میں مشہورہے بعض اکابر اہل خاندان نے اپنے رسائل شائع شدہ میں بھی اسے درج کیا ہے،مرشد محمود کو کہ ثقاب عدول سے تھے ان کے مرشد نے خلافت نامہ تحریری دستخطی اپنے قلم مبارك سے دیا جسے خود ان کے صاحبزادے وغیرہ بہت جانتے ہیں انھوں نے مدت سے اس سلسلہ کو اجرا فرمایا،لوگ ان کے پھر محمود پھر خلیفائے محمود کے مرید ہوتے رہے اور ہوتے ہیں کبرائے علماء ومشائخ عصر نے محمود کو خلیفہ وسجادہ نشین خاندان مانا اور اس پر مہر یں کی ہیں بلکہ خود مرشد مرشد محمود نے ایك خط دستخطی کے القاب میں نام محمود کے ساتھ لفظ سجادہ نشین تحریر فرمایا،کیا اس صورت میں یہ سلسلہ خلافت و سجادہ نشینی ثابت ومسلم مانا جائے گا یا انکار بعض منازعین کے باعث تسلیم نہ ہوگا،اور چار سو برس تك رسم خرقہ پوشی خاندا ن محمود میں جاری رہ کر تقریبا سو برس تك بوجہ مذکور منقطع اور حامد کے یہاں دونوں رو ز خرقہ پوشی ہونے سے اب حق محمود زائل ہوگیا،یا وہ اس رسم کو تازہ کرسکتا ہے حامد کو بوجوہ مذکورہ یوم العرس خصوصا حدود خانقاہ میں خرقہ پوشی محمود سے تعرض ومزاحمت کا حق حاصل ہے یانہیں؟ بینو توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

صورت مستفسرہ(دریافت کردہ صورت)میں محمود کی خلافت خاندانی وسجادہ نشینی ضرور ثابت ومسلم ہے اور انکار منازعین اصلا مسموع نہیں شرعًا وعقلًا ایسے امور کے ثبوت کے دو طریقے ہیں ایك اتصال سند،دوسرے شہرت ____ تقریر سوال سے ظاہر ہے کہ محمود کو دونوں وجہ شہرت بروجہ احسن حاصل،تو نفی نافی قطعا نامسموع وباطل(نفی کرنے والے کی نفی نہ سنی ہوئی)

 فتح القدیر وبحرالرائق ونہر الفائق ومنح الغفار وردالمحتار میں ہے:

طریق نقلہ لذٰلك عن المجتہد احد امرین امام ان یکون لہ سند فیہ اویاخذہ من کتاب معروف تد اولتہ الایدی نحو کتب محمد بن الحسن ونحوھا

اس قول کو مجتہد سے نقل کرنے کا طریقہ دو میں سے ایك ہے یا تو یہ کہ اس کی سند اس میں موجود ہو یا اس کو کسی مشہور کتاب سے پکڑے جو ہاتھوں میں متداول ہو جیساکہ محمد بن حسن کی کتابیں اور

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن