30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے ہرگز مفادحدیث نہیں یہ افتراء وتہمت یا جہل وسفاہت ہے والعیاذ باﷲ تعالٰی،ہاں بیعت و امامت کبرٰی کےلئے صحیح حدیث میں ارشاد ہوا:
|
من خلع ید امن طاعۃ لقی اﷲ یوم القیمۃ لاحجۃ لہ ومن مات ولیس فی عنقہ بیعۃ مات میتۃ جاھلیۃ رواہ مسلم [1]عن عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
جس نے کھینچا ہاتھ کو اطاعت سے ملے گا اﷲ تعالٰی کو اس حال میں کہ اس کے پاس قیامت کے دن کوئی دلیل نہ ہوگی،اور جو مرجائے اس حال میں کہ اس کی گردن میں بیعت کا پٹکا نہ ہو تو وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔روایت کیا اس کو مسلم نے عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے۔(ت) |
یہ بھی اس صورت میں ہے کہ امام موجود ومتیسر ہو۔
|
کما لایخفی والا فلایکلف اﷲ نفسا الاوسعہا واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم۔ |
جیسا کہ پوشیدہ نہیں ہے ورنہ اﷲ تعالٰی کسی جان کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کے وسعت کے مطابق۔واﷲ سبحانہ و تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۱۸۱:از کچھوچھا شریف ضلع فیض آباد مرسلہ حضرت سیدچاہ ابوالمحمو ومولٰنا مولوی احمد اشرف میاں صاحب اشرفی دام مجدھم ۱۷/ شوال ۱۳۱۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے عظام وحضرات مشائخ کرام اس مسئلہ میں کہ پانسو برس کا زمانہ ہوا زید وعمرو دونوں برادر حقیقی کو ایك ہی مرشد یعنی اپنے والد ماجد سے علیحدہ علیحدہ دو خرقے عطا ہوکر خلافت وسجادہ نشینی حاصل ہوئی،زید خلف اکبربرابر اپنے مرشد کے یوم العرس خرقہ عطیہ مرشد کو خاص خانقاہ ومرشدمیں پہن کر فاتحہ عرس حسب دستور مشائخ کرتا رہا یونہی آٹھ پشت تك زید کے خاندان میں خلافت خاندانی وخرقہ پوشی بحیثیت سجادہ نشینی قائم رہی اٹھویں پشت کا اخیر سجادہ نشینی بکر پانی زوجہ ہندہ اور برادر وخلیفہ خاص خالد کو چھوڑ کر انتقال کرگیا ہندہ بعد وفات شوہر خرقہ مذکورہ لے کر اپنے میکے چلی گئی خالد سے سلسلہ بیعت وخلافت خاندانی قریب سو برس سے جارہ ہے مگر بوجہ مذکور خرقہ پوشی اس مدت میں نہ ہوسکی،عمروخلف اصغر کی نسل میں نو پشت تك خرقہ پوشی ایك روز قبل عرس ہوا کہ خاص روز عرس کی خرقہ پوشی نسل خلف اکبر میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع