دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

رسول وائمہ علمائے ظاہر وباطن اس کے پیر ہیں بلکہ اگر اسی حالت پر ہے تو مثل اور لاکھوں مسلمانان اہلسنت کے اس کا ہاتھ شریعت مطہرہ کے ہاتھ میں ہے اگر چہ بظاہر کسی خاص بندہ خدا کے دست مبارك پر شرف بیعت سے مشرف نہ ہوا ہو  ؎

عہد مابالب شیریں دہنا بست خدائے           ماہمہ بندہ وایں قوم خداوند انند

(ہمارے عہد کو میٹھے منہ والے لوگوں سے خدا نے باندھ دیا ہے ہم سب بندے ہیں اور یہ لوگ آقا ومولٰی ہیں۔ت)

شیخ ومرشد بمعنی دوم سے بھی اس شخص کو چارہ نہیں جو سلوك راہ طریقت چاہے یہ راہ ایسی نہیں کہ آدمی اپنی رائے سے یا کتابیں دیکھ بھال کر چل سکے اس میں ہر شخص کو نئے مشکلات اپنی اپنی قابلیت وحالات کے لائق پیش آتے ہیں جس کی عقد وکشائی بے توجہ خاص رہبر کامل نہیں ہوسکتی مگر اس کے ترك پر وہ جبروتی احکام لگادینا محض باطل وکذب عاطل وظلم صریح اور دین الٰہی پر افترائے صحیح ہے اول تو اس راہ کے قاصد اقل قلیل،اور جو طلب بھی کرے اسے اس زمانہ تاریکی و ظلمت وغیبت اکثر اصحاب ولایت وہجوم دنیا طلبان ریاخصلت میں شیخ کا مل ہر وقت میسرآنا مشکل ہے   ؎

اے بسا ابلیس آدم ہوئے ہست                   پس بہرد ستے نباید داددست

(یعنی بہت سے ابلیس صفت شکل وصورت میں آدمی ہیں پس ہر ہاتھ میں ہاتھ نہیں دینا چاہئے۔ت)

ہزاروں علماء وصلحاء گزرے کہ بظاہر اس خاص طریقت بیعت میں ان کا انسلاك ثابت نہیں،کیا معاذاﷲ انھیں ان سخت احکام کا مصداق کہا جاسکتاہے۔اور جو منسلك بھی ہوئے کیا سب ہوش سنھبالتے ہی منسلك ہوگئے تھے حاشا بلکہ بہت اس وقت جبکہ علم ظاہر میں پایہ عالیہ امامت تك پہنچ چکے تھے اس وقت تك عیاذ باﷲ ان احکام کے مستحق تھے یہ سخت جہالت فاضحہ واضحہ ہے۔ والعیاذباﷲ تعالٰی۔

پہلی حدیث جو زید نے بیان کی کلام رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں اس کا نشان نہیں ہاں قول اولیاء ہے اور دوسری حدیث: الشیخ فی قومہ کالنبی فی امہ [1](شیخ اپنی قوم میں ایسا ہے جیسا کہ نبی اپنی امت میں)۔ جسے ابن حبان نے کتب الضعفاء اور دیلمی نے مسند الفردوس میں حضرت ابورافع


 

 



[1] المقاصد الحسنۃ حدیث ۶۰۹ دارالکتب العلمیہ بیروت ص۲۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن