30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جب اس شخص نے ائمہ ہدی کو اپنا مرشد وامام نہ مانا تو امام ضلالت یعنی شیطان لعین کا مرید ہوا،لاجر م روز قیامت اسی کے گروہ میں اٹھے گا،والعیاذباﷲ سبحانہ وتعالٰی۔مگر کلمہ گویوں میں اس طرح کے بے پیرے چارگروہ ہوسکتے ہیں۔
اول: وہ کافر جو سرے سے قرآن وحدیث ہی کو نہ مانے جیسے نیچری کو حدیثوں کو صراحۃ مردود و بے سودبتاتے ہیں اور قرآن کے یقینی قطعی معافی حق کو رد کر کے اپنے دل سے گھڑ کر کہانی پہیلی بناتے ہیں لعنہم اﷲ لعنا کبیرا۔
دوم: غیر مقلد کہ بظاہر قرآن وحدیث کو مانتے اور ارشادات ائمہ دین وحاملان شرع متین کو باطل و نامعتبر جانتے ہیں یہ سلسلہ بیعت توڑکر براہ راست خدا اور رسول سے ہاتھ ملا یا چاہتے ہیں،"وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪
"[1](اور عنقریب جان لیں گے کیسا پلٹا کھائیں گے۔ت)
سوم: وہابیہ مقدلین کہ اگر چہ بظاہر فروع فقہیہ میں تقلید ائمہ کا نام لیتے ہیں مگر اصول وعقائد میں صراحۃ سواد اعظم کے خلاف چلتے ہیں اور مقامات ومناسب وتصرفات ومراتب اولیائے کرام کے نام سے جلتے ہیں۔
چہارم: اسی طرح تمام طوائف ضالہ بد مذہب گمراہ رافضی خارجی معتزلہ قدری جبری وغیرہم خذلھم اﷲ کہ ان سب نے راہ ہدی چھوڑ کر اپنی ہوا کو امام بنایا اور اپنا سلسہ بیعت شیطان لعین سے جاکر ملایا، قا ل اﷲ تعالٰی:
|
" اَفَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ"[2] |
کیا تو نے دیکھا وہ شخص جس نے اپنی خواہش کو اپنا معبود ٹھہرایا،(ت) |
بالجملہ کلمہ جامعہ یہی ہے کہ جو اہل ہوا ہیں یعنی مخالفان اہلسنت وجماعت وہی اس معنی پر بے پیر صادق اور ان تمام احکام کے ٹھیك مستحق ہیں " قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾"[3](اﷲ تعالٰی ان کو ہلاك کرے کہاں اوندھے پھرتے ہیں۔ت) سنی صحیح العقیدہ کہ ائمہ ہدی کو مانتا تقلید ائمہ ضروری جانتا اولیائے کرام کا سچا معتقد تمام عقائد میں راہ حق پر مستقیم وہ ہر گز بے پیر نہیں دو چاروں مرشداں پاك یعنی کلام خدا و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع