30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بندگی اس کی قبول نہیں ہوتی،نماز وروزہ اس کا ایسا ہے جیسا چراغ بے روغن،اور بعض حضرات صوفیہ کرام نے فرمایا:بے پیر کے سلام کا جواب ہداك ﷲ دینا چاہئے جس کس نے علیك جواب بے پیر کو جان کر دیا اس نے ساتھ شیطان کے آشنائی کی،بیت:
اگر بے پیر کارے پیش گیرد ہلاکی راز بہر خویش گیرد
(اگر بغیر پیر کے کوئی کام پکڑے تو وہ ہلاکت کو اپنے لئے پکڑے گا۔ت)
ع بناگرو کی مالا جپنا جنم اکارت جائے۔
(پیشوا اور شیخ کے سوا تسبیح پھیرنا اور درود ووظیفہ کرنا زندگی برباد کرنے کے برابر ہے۔ت)
اور بکر کہتاہےکہ میں کسی شخص بیعت نہیں ہوں اور نماز پڑھتاہوں اور روزہ رکھتاہوں اور احکامات شرع شریف اور کلام مجید کو اور جو علمائے دین فرماتے ہیں برحق جانتاہوں لیکن کسی پیر فقیر کا مرید نہیں ہوں اور نہ مرید ہونے کو برا کہتاہوں،تو اس صورت میں بموجب کہنے زید کے بکر کی کوئی عبادت کسی قسم کی درگاہ باری تعالٰی میں قبول نہیں سب عبادت بکر کی بلا مرید ہوئے برباد گئی اور سلام علیك بکر سے ناجائز ٹھہری اور بکر دائرہ اسلام سے خارج ہوگیا اور گروہ شیاطین کے ساتھ بکر کا حشر ہوگا تو ا س صورت میں بکر کیا کرے؟
الجواب:
شیخ یعنی مرشدوراہنما وہادی راہ خدا دوطورپر ہے:عام ہادی کلام اﷲ وکلام ائمہ شریعت وطریقت کلام علمائے اہل ظاہر وباطن ہے اسی سلسلہ صحیحہ پر کہ عوام کا ہادی کلام علماء علماء کا رہنماکلام ائمہ،ائمہ کامرشد کلام رسول،رسول کا پیشوا کلام اللہ،اور خاص یہ کہ زید کسی خاص بندہ خدا ہادی مہتدی قابل پیشوائی وہدایت جامع شرائط بیعت کے ہاتھ پر بیعت کرے اور اپنے اقوال وافعال وحرکات وسکنات میں اس کی ہدایت مطابقہ شریعت وطریقت کا پابند رہے۔شیخ مرشد بمعنی اول ہر شخص کو ضرور اور ایسا بے پیر قطعا دائرہ اسلام سے دور،اس کی عبادت تباہ ومہجور،اور اس سے ابتداء بسلام ممنوع،ومحظور،اور روز قیامت گروہ شیطان میں محشور، قال اﷲ تعالٰی:
|
" یَوْمَ نَدْعُوۡا کُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمٰمِہِمْ ۚ "[1] |
جس دن ہم ہر گروہ کو اس کے امام کے ساتھ لائیں گے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع