30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ومن حدیث ام المومنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ ولسم بلفظ من بورك لہ فی شیئ فلیزمہ [1]۔ |
آپ کی حدیث اور حضرت ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی حدیث نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان الفاظ کے ساتھ مروی ہے کہ جس کو کسی شے میں برکت دی گئی ہو تو چاہے اسے لازم پکڑے۔(ت) |
اور اس سے یہ استنباط عجب نفیس واحسن۔
|
والحمدﷲ علی مارزق ومن والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الامن والہ وصحبہ وکل من اٰمن واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم وحکمہ عزشانہ احکم۔ |
اور سب خوبیاں اﷲ کے لئے ہیں اس کے عطا فرمانے اور احسان کرنے پر اور صلوٰۃ وسلام ہو اس کے ایسے رسول پر جو سب سے زیادہ احسان کرنے والے ہیں اور ان کی آل واصحاب پر جو ایمان لائیں،اور اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے اور اس کا علم پورا ہے اور اس کاحکم مضبوط ہے۔(ت) |
مسئلہ ۱۸۰: ۱۵/شوال ۱۳۱۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ مین کہ زید کہتاہے اور اپنی کتاب میں لکھتاہے من لا شیخ لہ فی الدنیا فشیخ لہ شیطان فی الاخرۃ یعنی جس کا شیخ نہیں ہے بیچ دنیا کے پس شیخ ہے واسطے اس کے شیطان بیچ اخرت کے یعنی قیامت کے روز گروہ شیطان میں شیطان کے ساتھ اٹھایا جائے گا،آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:الشیخ فی قومہ کالنبی فی الامہ [2] یعنی شیخ بیچ قوم اپنی کے مثل نبی کے ہے بیچ امت اپنی کے یعنی جس طرح نبی سے ہدایت امت کی ہوتی ہے اس طرح شیخ یعنی مرشد سے مرید کو ہدایت ہوتی ہے جس قوم پر نبی نہیں آیا ہے وہ قوم گمراہ ہے ایسا ہی جو شخص بے پیرہے وہ گمراہ ہے۔
حضرت شیخ المشائخ نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے راحت القلوب میں ارقام فرمایا ہے،جو شخص پلہ دامن اولیاء اﷲ میں نہیں ہے یعنی بے پیر ہے وہ شخص دائرہ اسلام سے باہر ہے یہاں تك کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع